بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائیگا، شعیب نوشیروانی
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
اپنے بیان میں صوبائی وزیر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، تاہم کسی بھی چیلنج یا خطرے کی صورت میں قوم متحد ہو کر اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے بھارتی عزائم کو خطے اور عالمی امن کے لیے مستقل خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا کے فالس فلیگ آپریشن کا پردہ فاش ہوچکا ہے۔ اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت یا مہم جوئی کی تو اسے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اپنے بیان میں شعیب نوشیروانی نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ہم ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کے خواہاں رہے ہیں۔ تاہم کسی بھی چیلنج یا خطرے کی صورت میں قوم متحد ہو کر اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتی ہے۔ بلوچستان کے عوام ماضی کی طرح آج بھی ملکی دفاع اور قومی یکجہتی کے لیے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے، تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اس سوچ کا مظہر ہیں کہ ہم نہ صرف ترقی بلکہ پائیدار امن کے خواہاں ہیں۔ صوبائی وزیر خزانہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کرے اور بھارت کو اس کی سازشی تھیوریز اور مذموم چالوں سے باز رکھے، تاکہ خطے کے عوام خوشحالی، ترقی اور استحکام کی جانب گامزن ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام قومی وحدت اور ملکی سالمیت کے لیے اپنی قربانیوں پر ہمیشہ فخر کرتے ہیں اور آئندہ بھی ملکی ترقی اور امن کے مشن میں ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شعیب نوشیروانی نے کہا کہ کسی بھی کے لیے امن کے
پڑھیں:
کیپٹن راجہ محمد سرور شہیدکا 77واں یوم شہادت آج منایا جائیگا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کا 77واں یوم شہادت عقیدت کے ساتھ منا رہی ہیں۔ کیپٹن محمد سرور نے 27 جولائی 1948 ء کو شہادت پائی ان کو سب سے پہلے نشان حیدر سے نوازا گیا۔ بہادر جوان نے پہلی کشمیر جنگ کے دوران تلپترا آزاد کشمیر میں شہادت پائی۔ کیپٹن محمد سرور شہید نے ہمت‘ ماہرانہ حکمت عملی اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ جوانوں کی قیادت کی۔ عظیم قربانی بہادری اور حب الوطنی کی لازوال علامت ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج کیپٹن سرور شہید کی لازوال میراث کا احترام اور ان کی بے مثال بہادری کو سلام پیش کرتی ہیں۔