پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار، سرٹیفکیٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار دے دیئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار دیتے ہوئے پی پی پی کو سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔
یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین، سیکرٹری جنرل، سیکرٹری مالیات اور اطلاعات بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سینیٹ ضمنی انتخاب، ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی امیدوار کی حمایت کا فیصلہ
ذرائع پیپلز پارٹی نے بتایا کہ ناصر حسین شاہ نے علی خورشیدی کے ذریعے ایم کیو ایم کی قیادت سے حمایت کی درخواست کی تھی، پیپلز پارٹی کی درخواست پر ایم کیو ایم کی طرف سے انھیں مثبت جواب آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے امیدوار کی حمایت کریں گے۔ناصر شاہ نے علی خورشیدی کے ذریعے ایم کیو ایم کی قیادت سے حمایت کی درخواست کی تھی۔ ذرائع پی پی نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی درخواست پر ایم کیو ایم کی طرف سے انھیں مثبت جواب آیا ہے۔ واضح رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر خالی ہوئی تھی، جس پر پی پی کی طرف سے وقار مہدی امیدوار ہیں۔