پہلگام واقعہ: چین نے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
اسلام آباد: چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو مکمل طور پر سمجھتے ہیں اور پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے مفادات کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے پہلگام میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کی منصفانہ اور بروقت تحقیقات کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
چینی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت دونوں پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور مسائل کے حل کے لیے بات چیت کے راستے کو اپنائیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک ہو گئے تھے، بھارت نے اس واقعے کا بے بنیاد الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو معطل اور مختلف اقدامات اٹھائے تھے۔
جواب میں پاکستان نے بھی بھرپور حکمت عملی اپناتے ہوئے بھارت سے ہر قسم کی تجارت، پاکستانی فضائی حدود کو بھارتی ایئرلائنز کے لیے مکمل بند جبکہ بھارتی سفارت کاروں کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
پہلگام میں پیش آئے حملے کے بعد پاکستان نے عالمی سطح پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی اور اس حوالے سے مؤثر سفارت کاری کرتے ہوئے دنیا بھر کے وزرائے خارجہ سے نائب وزیر اعظم نے رابطہ کر کے صورت حال سے آگاہ کیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارتی میڈیا ایشیا کپ شیڈول پر برہم، پاکستان کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا
ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے اعلان کے بعد بھارت میں پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے، تاہم رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایونٹ یا میچ سے دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت جو ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، پاکستان کے خلاف شیڈول کے مطابق میدان میں اترے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، بھارتی سیاستدان پیچ و تاب کیوں کھا رہے ہیں؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ڈھاکا میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں بھارتی بورڈ نے گرین سگنل دے دیا تھا، جس کے بعد اب ایشیا کپ یا پاک بھارت میچ سے الگ ہونے کا کوئی جواز نہیں رہا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے معاملے پر آفیشل سطح پر مشاورت کے بعد فیصلے کیے، اور اجلاس یا شیڈول کے اعلان کے بعد کسی ممکنہ بائیکاٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
تاہم شیڈول کے اعلان کے بعد بھارتی میڈیا نے اپنے کرکٹ بورڈ اور حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ورلڈ چیمپیئنز لیگ کی طرز پر ایشیا کپ میں بھی پاکستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے کی مہم چل رہی ہے۔ اس مطالبے میں بعض سابق بھارتی کرکٹرز بھی شامل ہیں، جنہوں نے پاکستان سے مقابلے کے فیصلے پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو ہوگا
یاد رہے کہ ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا، جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ تین مرتبہ آمنے سامنے آ سکتے ہیں۔ ایونٹ 9 ستمبر سے شروع ہوگا، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا گروپ میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایشیا کپ ایشین کرکٹ کونسل اے سی سی پاک بھارت میچ شیڈول مطالبہ زور پکڑ گیا میچ کا بائیکاٹ وی نیوز