دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل اور خلائی تسخیر کے خواب دیکھنے والے ایلون مسک کے بارے میں ایک ایسا انکشاف سامنے آیا ہے جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ اب تک یہ مانا جاتا تھا کہ ایلون کے 14 بچے ہیں، لیکن تازہ اطلاعات کے مطابق ان کی حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، شاید 100 سے بھی زیادہ!

دی اٹلانٹک کی مصنفہ الزبتھ برونگ نے پوڈکاسٹ ’’سینیٹی‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایلون مسک کے بچوں کی اصل تعداد 14 سے کہیں بڑھ کر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وال اسٹریٹ جرنل کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسے ذرائع کا حوالہ دیا گیا ہے جن کے مطابق مسک کے بچوں کی گنتی سو یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ برونگ کے مطابق ’’یہ تعداد سن کر حیرانی ضرور ہوتی ہے، لیکن یہ بات طے ہے کہ 14 سے کہیں زیادہ بچے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک چار خواتین کا علم ہے جن سے ایلون کے بچے ہیں، لیکن حالیہ اطلاعات کے مطابق یہ تعداد پانچ ہو سکتی ہے، خاص طور پر اگر کنزرویٹیو سوشل میڈیا انفلوئنسر ایشلے سینٹ کلیئر کا معاملہ بھی شامل کیا جائے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایلون مسک نے مبینہ طور پر اپنے بچوں کی ماؤں سے سخت رازداری کے معاہدے (NDA) کروا رکھے ہیں۔ ’’سینیٹی‘‘ پوڈکاسٹ کی شریک میزبان الیسن کیمرٹا نے انکشاف کیا کہ مسک ان خواتین کو خاموش رہنے کے لیے بھاری رقم ادا کرتے ہیں، اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ برونگ کے مطابق ایشلے سینٹ کلیئر کو خاموشی اختیار کرنے کے بدلے 1.

5 کروڑ ڈالر اور ہر ماہ ایک لاکھ ڈالر کا رہائشی وظیفہ دیا گیا۔

گفتگو کے دوران ایک اور اہم نکتہ بھی اٹھایا گیا: ریپبلکن پارٹی جو ہمیشہ ’خاندانی اقدار‘ کی علمبردار رہی ہے، ایلون مسک جیسے طرزِ زندگی پر کیسے خاموش ہے؟ کیمرٹا نے سوال اٹھایا کہ مسک، جو بعض بچوں کو تسلیم ہی نہیں کرتے اور کئی کے پیدائشی سرٹیفکیٹ پر دستخط کرنے سے انکار کرچکے ہیں، ان کے طرزِ عمل کو خاندانی اقدار کیسے قرار دیا جاسکتا ہے؟

الزبتھ برونگ نے وضاحت کی کہ ایلون مسک کا مقصد روایتی خاندان بنانا نہیں ہے، بلکہ ان کی سوچ کچھ اور ہی ہے۔ وہ کئی بار یہ کہہ چکے ہیں کہ شرحِ پیدائش میں کمی انسانی تہذیب کے لیے خطرہ ہے اور ان کی خواہش ہے کہ ذہین افراد زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کریں۔

ایلون مسک کی نجی زندگی بھی کسی فلمی کہانی سے کم نہیں۔ ان کی پہلی اہلیہ جسٹین ولسن سے انہیں ایک بیٹا نیواڈا ہوا تھا، جو صرف 10 ہفتوں کی عمر میں انتقال کر گیا۔ اس کے بعد ان کے ہاں جڑواں بچے ویوین اور گریفن، اور پھر تین بچے کائی، سیکسن اور ڈیمین پیدا ہوئے۔ 2008 میں طلاق کے بعد، انہوں نے اداکارہ تلوہہ رائلی سے دو مرتبہ شادی کی اور علیحدگی اختیار کی۔

اس کے بعد مسک نے گلوکارہ گریمز کے ساتھ تین بچے پیدا کیے: ایک بیٹا ایکس اے-12، بیٹی ایگزا ڈارک سائیڈریئل، اور ایک اور بیٹا ٹیکنو میکینیکس۔ ساتھ ہی نیورالنک کی ایگزیکٹو شیون زلیس سے بھی ان کے چار بچے ہیں: جڑواں بچے اسٹرائیڈر اور ایزور، بیٹی آرکیڈیا اور بیٹا سیلڈن لیکرگس۔

اور اب تازہ ترین اضافہ، ایشلے سینٹ کلیئر سے بیٹا رومولس، جس کی ولادت 2025 کے اوائل میں ہوئی، لیکن دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسک کا اس بچے سے بہت کم تعلق رہا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایلون مسک کہ ایلون کے مطابق بچے ہیں سے بھی

پڑھیں:

عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف

پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی(Attaullah Khan Esakhelvi) نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی آخرت کی تیاری اور اپنی قبر سے متعلق گفتگو کی ہے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ میں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے، میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا، ورنہ بعد میں خود دیکھ لیں گے، ہمارا خاندانی قبرستان ہے اور میں نے وہاں اپنے لیے ایک قبر مخصوص کروا رکھی ہے، ساتھ کچھ مزید جگہ بھی ہے، ایک میری اہلیہ کے لیے بھی ہے، اگرچہ یہ بات میں نے مذاق میں کہی تھی، اصل میں صرف اپنی قبر تیار کروائی ہے، اللّٰہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے۔

مزیدپڑھیں:بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟

عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروانے کے بعد میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ اپنی آخری آرام گاہ بھی وہیں ہونی چاہیے۔

گلوکار کا کہنا ہے کہ والدہ، عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی وفات نے مجھے زندگی اور موت کے بارے میں زیادہ سوچنے پر مجبور کیا اور میں صرف اتنی دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ مجھے پُرسکون موت عطاء فرمائے۔

عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایران میں تعمیر نو کی رفتار پر اسرائیل حیران ہے، وال اسٹریٹ جرنل
  • 20 سال تک بیوی سے بات نہ کرنے والا شوہر، وجہ آپ کو حیران کر دے گی
  • میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
  • عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟