ترجمان سندھ حکومت نے سندھ کے وکلاء سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کردی
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے بتایا کہ وہ چیز ڈی نوٹیفائی ہوتی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری ہو، کینالوں کا کبھی نوٹیفکیشن جاری ہی نہیں ہوا، کینالوں کی ڈی نوٹیفکیشن کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، ایک تجویز تھی جو ایکنک اور سی سی آئی جیسے متعلقہ فورمز سے منظور ہی نہیں ہوئی، کینالوں کا مسئلہ حل ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت اور میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سندھ کے وکلاء سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے وکلاء سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری دھرنوں کو فی الفور ختم کرے اور راستے کھولے، راستے بلاک ہونے سے تجارت متاثر ہو رہی ہے، معیشت کو خطرات لاحق ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مویشی راستوں میں پھنسے ہوئے ہیں ان کی جانوں کو خطرہ ہے، ادویات اور ایندھن کی سپلائی رکی ہوئی ہے، ہر قسم کی زرعی اجناس اور تجارت رکی ہوئی ہے۔
بیرسٹر ارسلان نے کہا کہ وہ چیز ڈی نوٹیفائی ہوتی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری ہو، کینالوں کا کبھی نوٹیفکیشن جاری ہی نہیں ہوا، کینالوں کی ڈی نوٹیفکیشن کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک تجویز تھی جو ایکنک اور سی سی آئی جیسے متعلقہ فورمز سے منظور ہی نہیں ہوئی، کینالوں کا مسئلہ حل ہو چکا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو نے جمہوری طریقے سے سندھ کا مقدمہ لڑا، بات واضح ہوگئی ہے کہ اتفاق رائے کے بغیر یہ کینالز نہیں بنیں گے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ اس وقت مودی پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے، سرحدوں پر مسائل کا سامنا ہے، ہمیں مل کر پاکستان کی جنگ لڑنی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینال منسوخی کی رسمی کارروائی سی سی آئی اجلاس میں پوری ہو جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ترجمان سندھ حکومت نوٹیفکیشن جاری بیرسٹر ارسلان کینالوں کا ہی نہیں کہا کہ
پڑھیں:
بین الاقوامی بائیولوجی مقابلے میں پاکستان کا پہلا طلائی تمغہ، طالبعلم عبدالرافع نے تاریخ رقم کردی
پاکستان نے بین الاقوامی تعلیمی میدان میں اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلی مرتبہ طلائی تمغہ (گولڈ میڈل) اپنے نام کر لیا۔
اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان کے مطابق یہ بین الاقوامی مقابلہ 20 جولائی سے فلپائن میں منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر سے باصلاحیت طلبہ نے شرکت کی۔
پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عبدالرافع پراچہ نے 35 ویں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستانی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اسما عمران اور ڈاکٹر اسما رحمان نے کی، جن کی رہنمائی میں دیگر طلبہ نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔
ترجمان نے بتایا کہ مس عیان اسلم کو مقابلے میں آنریبل مینشن سے نوازا گیا، جب کہ سعدیہ ذوالفقار اور عروج فاطمہ نے بھی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سراہنے کے قابل کارکردگی دکھائی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اٹامک انرجی کمیشن بائیولوجی مقابلہ تعلیمی میدان میں کامیابی طلائی تمغہ عبدالرافع پراچہ وی نیوز