چینی وزارت خارجہ نے چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کا دعویٰ مسترد کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
بیجنگ :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹائم میگزین کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے انہیں فون کیا ۔ پیر کے روز اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ حال ہی میں چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان کوئی فون کال نہیں ہوئی ہے۔اس موقع پر ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ محصولات کے معاملے پر چین اور امریکہ کے درمیان کوئی مشاورت یا مذاکرات نہیں ہوئے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکہ نے مستقبل قریب میں وینزویلا پر حملے کی تردید کردی
اپنے ایک ٹویٹ میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ حالات سے آگاہ ہونے کا دعویٰ کرنیوالے آپ کے ذرائع نے، جھوٹی خبر لکھنے کیلئے آپ کو دھوکہ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ رواں شب امریکی وزیر خارجہ "مارکو روبیو" نے ایک اخبار کی اُس رپورٹ کی تردید کی جس میں کہا گیا کہ وائٹ ہاؤس نے آنے والے چند دنوں میں وینزویلا پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے مقامی اخبار میامی ہیرالڈ نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ شائع کی کہ امریکہ آنے والے گھنٹوں یا دنوں میں وینزویلا میں کئی اہداف پر فضائی حملے کر سکتا ہے۔ میامی ہیرالڈ نے مزید لکھا کہ امریکی حملے، وینزویلا کی فوجی تنصیبات پر ہوں گے، جن کے بارے میں واشنگٹن کا دعویٰ ہے کہ ان تنصیبات کو صدر "نکولس ماڈورو" کی سربراہی والی ایک کارٹل کے ارکان اور اس ملک کے اعلیٰ حکومتی عہدے داروں نے استعمال کیا۔ تاہم مارکو روبیو نے اس رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے لکھا کہ حالات سے آگاہ ہونے کا دعویٰ کرنے والے آپ کے ذرائع نے، جھوٹی خبر لکھنے کے لئے آپ کو دھوکہ دیا۔