ویزا فری انٹری ، بیرون ملک جانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
جاپان نے 71 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کے ساتھ ساتھ ایک نئے الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن سسٹم (JESTA) کے اجراء کا اعلان کیا ہے، جو اب 2028 میں متعارف کروایا جائے گا۔
یہ نظام ابتدائی طور پر 2030 میں لانچ کرنے کا منصوبہ تھا، مگر اب اسے دو سال پہلے نافذ کیا جا رہا ہے۔ یہ اعلان جاپان کے وزیر انصاف کیسوکے سوزوکی نے 23 اپریل کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ، ’ہم امریکا کے ESTA کی طرز پر اپنا نظام 2028 تک لاگو کرنا چاہتے ہیں تاکہ بین الاقوامی سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو بہتر انداز میں منظم کیا جا سکے۔‘
’جیسٹا‘ متعارف کرانے کی وجوہات میں سرحدی تحفظ کو مضبوط کرنا، سفر سے قبل مسافروں کی معلومات کی جانچ پڑتال، امیگریشن عمل کو تیز اور آسان بنانا، ایئرپورٹس پر قطاروں میں کمی اور جدید خودکار نظام کے ذریعے فوری پراسیسنگ شامل ہیں۔ ’جاپان الیکٹرونک سسٹم فار ٹریول آتھورائیزیشن‘ کے تحت ویزا فری ممالک کے مسافروں کو جاپان روانگی سے پہلے ایک آن لائن درخواست مکمل کرنا ہوگی، جس میں درج ذیل معلومات دینا ضروری ہوگا۔
سفر کا مقصد، قیام کی مدت، رہائش کی تفصیلات اور ذاتی شناختی معلومات۔ درخواست کی منظوری کے بعد مسافروں کو ایک ڈیجیٹل اجازت نامہ جاری کیا جائے گا، جو عام طور پر 90 دن کے مختصر قیام کے لیے کارآمد ہوگا۔ جن افراد کی درخواستیں مسترد ہوں گی، وہ جاپان کے لیے پرواز پر سوار نہیں ہو سکیں گے۔ یہ نظام ان 71 ممالک اور خطوں کے شہریوں پر لاگو ہوگا جنہیں فی الحال جاپان میں داخلے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں۔ ان میں انڈورا، ارجنٹائن، آسٹریلیا، آسٹریا، بہاماس، بارباڈوس، بیلجیئم، برازیل، برونائی، بلغاریہ، کینیڈا، چلی، کوسٹا ریکا، کروشیا، قبرص، چیک ریپبلک، ڈنمارک، ڈومینیکن ریپبلک، ایل سلواڈور، ایسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، گوئٹے مالا، ہونڈوراس، ہانگ کانگ، ہنگری، آئس لینڈ، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اسرائیل، اٹلی، لٹویا، لیسوتھو، لیختن اسٹائن، لتھوانیا، لکسمبرگ، مکاؤ، ملیشیا، مالٹا، ماریشس، میکسیکو، موناکو، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، نارتھ میسیڈونیا، ناروے، پانامہ، پولینڈ، پرتگال، قطر، رومانیہ، سان مارینو، سربیا، سنگاپور، سلوواکیہ، سلووینیا، جنوبی کوریا، اسپین، سورینام، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، تائیوان، تھائی لینڈ، تیونس، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکا، اور یوروگوئے شامل ہیں۔ جیسٹا سے مسافروں کو خودکار نظام سے امیگریشن کے تیز تر عمل، ایئرپورٹس پر بھیڑ میں نمایاں کمی، قبل از روانگی سکیورٹی چیک کے ذریعے بہتر تحفظ اور سیاحتی پالیسیوں کی بہتری کے لیے معیاری ڈیٹا کی دستیابی جیسے فوائد حاصل ہوں گے۔یہ اقدام جاپان کے اس وژن کا حصہ ہے جس کا مقصد سنہ 2030 تک سالانہ 60 ملین غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کرنا ہے، اور جاپان کو عالمی سیاحتی نقشے پر ایک نمایاں مقام دلانا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
فیری میڈوز روڈ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند، سیاح ریسکیو کیے جانے کے منتظر
’جیو نیوز‘ گریبفیری میڈوز روڈ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث معتدد مقامات پر بند ہے، کافی تعداد میں سیاح ریسکیو کیے جانے کے منتظر ہیں۔
موسم خرابی کی باعث سیاحوں کو ریسکیو کرنے والی ہیلی سروس روک دی گئی جبکہ سیاحوں کو بذریعہ سڑک بھی ریسکیو کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے کی ٹیم متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہے، لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے پاک فوج سمیت دیگر ادارے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران 500 سے زائد پھنسے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا، سیاح جھیل سیف الملوک کی طرف جانے والی سڑک پر اس وقت محصور ہو گئے تھے جب کلاؤڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے سڑک بند ہو گئی تھی۔
چلاس روڈ بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد مقامات پر بند ہے۔ تھور منیار میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم عارضی طور پر بند ہو گئی۔
ادھر کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران 500 سے زائد پھنسے ہوئے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا، سیاح جھیل سیف الملوک کی طرف جانے والی سڑک پر اس وقت محصور ہو گئے تھے جب کلاؤڈ برسٹ کے باعث تودہ گرنے سے سڑک بند ہو گئی تھی۔