پاکستان کوئی بابری مسجد نہیں کہ چند بھارتی غنڈے آئیں اور ختم کر دیں،سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹر عرفان صدیقی نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی گیدڑ بھبکیوں پر رد عمل ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بابری مسجد نہیں ہے کہ آپ کے چند غنڈے آئیں اور اس کو ختم کر دیں، پاکستان ایک آزاد ملک ہے۔
سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد ملک میں سب کا یکجا ہونا انتہائی خوش آئند ہے، مودی کو گجرات کے قصاب کا خطاب دیا گیا جس کو انہوں نے اعزاز سمجھا کہ کس طرح مسلمانوں کو کچلا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص کے رویے کے باعث دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت سب سے بڑی قتل گاہ بن گئی، بارہ ہزار کے قریب ہماری کشمیری بہنوں کی آبرو ریزی کی گئی، وہاں کی مسلم آبادی کو دیکھیں تو ہر سات افراد کے ساتھ ایک بندوق بردار کھڑا ہے، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا گیا۔
ان کا کہنا تھاکہ ڈیڑھ کروڑ کے قریب کی آبادی کا توازن ختم کر دیا گیا، پہلگام وہ سیاحتی مقام ہے جہاں بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں، یہاں ایک واردات ہوئی اور دن دیہاڑے ہوئی۔عرفان صدیقی نے کہا کہ بھارتی موقف کے مطابق چار افراد آئے، لوگوں کو قتل کر کے کہیں خلا میں چلے گئے؟ کیسے ان افراد نے کاروائی کی، سات لاکھ فوج کہاں تھی؟ وہ فوج جو ہر وقت کشمیریوں کے سر پر سوار رہتی ہے، پہلگام ہمارے ایل او سی سے دو سو کلو میٹر دور ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیسے دو سو کلو میٹر دور جا کر حملہ کیا جا سکتا ہے، ان کے پہرے دار ہر جگہ کھڑے ہوتے ہیں، ایک ملزم ابھی تک نہیں پکڑا گیا، اور دس منٹ گزرے کے الزام پاکستان پر لگ جاتا ہے، لگتا ہے ایف آئی آر پہلے کٹی ہوئی تھی اور واقعہ بعد میں ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعات پس منظر کے ساتھ ہوتے ہیں، امریکا کے نائب صدر تشریف لے آئے تو وہاں 27 افراد زبح کر دیے گئے، صرف یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ حملہ پاکستان نے کیا، پاکستان کوئی بابری مسجد نہیں کہ آپ کے چند غنڈے آئیں اور اسکو ختم کر دیں، پاکستان ایک آزاد ملک ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ ،ڈی جی امیگریشن اور ڈائریکٹر نیب کو شوکاز نوٹس کا معاملہ ،جسٹس بابر ستار کے ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر برہم اسلام آباد ہائیکورٹ ،ڈی جی امیگریشن اور ڈائریکٹر نیب کو شوکاز نوٹس کا معاملہ ،جسٹس بابر ستار کے ایک اور آرڈر جاری کرنے پر.

.. حقیقی ترقی کے خواہاں مسلمان مساجد آباد کریں، مولانا عمران عطاری عالمی بینک سے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پرکوئی بات نہیں ہوئی، وزیر خزانہ پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط، انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے تبادلے پر نوٹس لینے کی استدعا ذی القعدہ کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی کر دی عالمی عدالت میں غزہ پر امدادی ناکہ بندی پر اسرائیل کیخلاف سماعت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان کوئی بابری مسجد نہیں غنڈے آئیں اور عرفان صدیقی

پڑھیں:

مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کو ایک اور غزہ میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، عرفان صدیقی

ذرائع کے مطابق لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مودی حکومت مقبوضہ فلسطینی علاقوں بالخصوص غزہ میں اسرائیل کی جابرانہ پالیسیوں کو نقل کر رہی ہے اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاگو کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسرائیلی طرز کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور وہ علاقے کو ایک اور غزہ میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی نے ”ایکس“ پر ایک پوسٹ میں لکھا مودی کی قیادت میں بھارت کو اب دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نہیں کہا جا سکتا، بلکہ یہ مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے لیے سب سے بڑا قتل گاہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ فلسطینی علاقوں بالخصوص غزہ میں اسرائیل کی جابرانہ پالیسیوں کو نقل کر رہی ہے اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاگو کر رہی ہے۔
عرفان صدیقی نے بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی بند کرنے کی بار بار دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس کے سنگین نتائج سے خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کسی بھی ڈیم کی پہلی اینٹ رکھتا ہے جو ہمارے دریاوں کا گلا گھونٹ دیتا ہے تو اس کا جواب پتھر سے ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات کو جنگ کی کارروائی تصور کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹر عرفان صدیقی کی 2019 میں عمران خان کے بھارت کو دیے گئے جواب کی تعریف
  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تمام پہلو مشکوک ہیں، بھارت کا جھوٹ چلنے والا نہیں، عرفان صدیقی
  • نریندر مودی ہمیں ڈرائیں نہیں ہم سے ڈریں، سینیٹر علی ظفر
  • سیاسی اختلافات پس پشت ڈال کر بھارت کے خلاف ہم سب متحد ہیں: عرفان صدیقی
  • پاکستان کوئی بابری مسجد نہیں کہ چند بھارتی غنڈے آئیں اور ختم کر دیں، عرفان صدیقی
  • پاکستان کوئی بابری مسجد نہیں کہ چند بھارتی غنڈے آئیں اور ختم کر دیں، عرفان صدیقی
  • سیاسی اختلافات پس پشت ڈال کر بھارت کے خلاف ہم سب متحد ہیں، عرفان صدیقی
  • مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کو ایک اور غزہ میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، عرفان صدیقی
  • بھارت پاکستان سے 7 گنا بڑا ہونے کے باوجود عدم تحفظ کا شکار ہے، احسن اقبال