صرف وہی پروجیکٹس کرتا ہوں جو اسلامی تعلیمات پر پورا اترتے ہیں؛ حمزہ علی عباسی
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
معروف اداکار اور ماڈل حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ اگر خواتین نے لباس ٹھیک پہنا ہوا ہے اور مرد و خاتون فنکار ایک دوسرے کو چھو نہیں رہے تو ایسے ڈراموں میں کام کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔
حمزہ علی عباسی اُن اداکاروں میں سے ہیں جو شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے بعد خود میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے دین کی جانب راغب ہوئے۔
حمزہ علی عباسی نے خود کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کے لیے کوششیں کیں جو ان کے انداز اور گفتگو سے صاف ظاہر ہوتی بھی ہے۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ کسی بھی پروجیکٹ میں کام کرنے سے قبل اس بات کا اطمینان حاصل کرتا ہوں کہ یہ اسلامی تعلیمات کے منافی نہ ہو۔
اداکار حمزہ علی عباسی نے مزید کہا کہ ہمارے یہاں ڈرامے کافی بہتر بن رہے ہیں جس میں غلط کو غلط دکھایا جا رہا ہے ایسے ڈراموں میں کام کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
اداکار حمزہ علی عباسی نے مزید کہا کہ ڈراموں میں خاتون اور مرد فنکار کے درمیان فاصلہ ہو اور لباس نامناسب نہ ہوں تو ان ڈراموں میں کام کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حمزہ علی عباسی نے میں کام کرنے
پڑھیں:
کونسا اسپورٹ صحت کیلئے زیادہ مفید؟
اسپورٹس جسمانی صحت، ذہنی سکون اور طویل زندگی کے لیے نہایت ضروری ہیں لیکن ہر اسپورٹ کے اپنے اپنے طبی فوائد ہیں
سب سے زیادہ فائدہ مند اسپورٹس
تیراکی؛ پورے جسم کی ورزش، دل کی صحت، پھیپھڑوں کی طاقت کیلئے مفید۔
بیڈمنٹن/ٹینس؛ تیز موومنٹ، وزن کم کرنے، دل کو مضبوط بنانے، ریفلیکس بہتر کرنے کیلئے مفید۔
فٹبال؛ دل کی صحت، اسٹیمنا، ٹیم ورک اور مسلز ٹوننگ کیلئے مفید۔
جوگنگ/رننگ؛ وزن کم، دل کی صحت، ڈپریشن دور اور ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے مفید۔
سائیکلنگ؛ پیٹ اور ٹانگوں کی ورزش، گھٹنوں کے لیے بہتر۔
مارشل آرٹس؛ فٹنس + دفاعی صلاحیت، خود اعتمادی اور ذہنی طاقت کیلئے مفی
ایک تحقیق میں اسپورٹس کے عمر پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں بھی بتایا گیا جو کہ درج ذیل ہیں:
ٹینس - عمر میں 9.7 سال کا اضافہ کرتا ہے۔
بیڈمنٹن - عمر میں 6.2 سال کا اضافہ کرتا ہے۔
سوئمنگ - عمر میں 3.4 سال کا اضافہ کرتا ہے۔
تاہم ہر شخص کے ساتھ درپیش مسائل کے حساب سے اسپورٹس کا انتخاب کیا جانا چاہیے۔ اگر وزن زیادہ ہے تو تیراکی اور سائیکلنگ زیادہ موزوں ہے۔ اس میں گھٹنوں پر کم دباؤ پڑتا ہے۔
اور اگر وقت کی کمی ہے تو بیڈمنٹن اور جوگنگ زیادہ بہتر ہے۔ اسی طرح اگر آپ کو ٹیم ورک پسند ہے تو فٹ بال، باسکٹ بال زیادہ موزوں ہے۔