پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی عوام مودی سرکار کے خلاف جاگ اٹھی ہےجب کہ بھارت میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے حوالے سے مودی سرکار پر شدید سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں مقامی لوگوں نے بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب کردیا  بھارتی خاتون نے بی جے پی حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ماضی کے تمام بڑے حملوں کی تفصیل بیان کی۔ ان کے مطابق:1999 میں کارگل میں خونریزی کی ذمہ دار بی جے پی ہے۔2002 اور 2017 میں امرناتھ یاتریوں پر حملوں کا ذمہ دار بھی مودی سرکار ہے۔

2016 میں پٹھان کوٹ اور اڑی حملے مودی حکومت کی منصوبہ بندی کا حصہ تھے۔2019 کا پلوامہ حملہ بھی مودی سرکار کی ایما پر ہوا۔2025 کا پہلگام حملہ بھی مودی حکومت کی ایک اور سیاسی چال قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارتی خاتون نے کہا کہ مودی حکومت کے آتے ہی بھارت اور اس کے عوام خطرے میں آ جاتے ہیں، خاص طور پر انتخابات کے قریب اس طرح کے حملے کروا کر سیاسی فائدہ حاصل کیا جاتا ہے۔ اب جبکہ بہار کے انتخابات قریب ہیں، پہلگام حملہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے خاتون کا مزید کہنا تھا کہ مودی حکومت پاکستان پر الزامات عائد کرنے کے بجائے اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری قبول کرے۔ پہلگام حملے کے بعد وزیر اعظم کا استعفیٰ نہ دینا قابلِ مذمت ہے۔

انہوں نے بھارتی میڈیا پر بھی تنقید کی کہ وہ کبھی مودی سرکار سے سخت سوالات نہیں کرتا۔ایک اور بھارتی خاتون نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا:"آپ پاکستان کا پانی روکنے کے دعوے کر رہے ہیں مگر دہشت گردوں کو کیوں نہیں پکڑا؟"جو لوگ ہندو مسلم منافرت پھیلا رہے ہیں.

 انہیں تاریخ کا مطالعہ کرنا چاہیے۔"1984 میں سکھوں کے قتل عام کا ذمہ دار کون تھا؟ کیا مسلمانوں نے وہ قتل عام کیا تھا؟"مسلمانوں کو جے شری رام کا نعرہ نہ لگانے پر قتل کرنا کیا دہشت گردی نہیں؟انہوں نے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کو ہر بات پر مورد الزام ٹھہرانا ناانصافی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ کشمیری طلباء کو نشانہ بنانے اور کشمیریوں پر ظلم کے بجائے مودی سرکار کو اصل مجرموں کو پکڑنے پر توجہ دینی چاہیے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی عوام اب مودی سرکار اور اس کے حمایت یافتہ میڈیا کے فریب میں آنے کو تیار نہیں، اور سچائی جاننے کا مطالبہ زور پکڑ چکا ہے۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مودی سرکار مودی حکومت بھی مودی

پڑھیں:

کراچی: گلستان جوہر میں آگ لگنے سے درجنوں جھونپڑیاں اور کئی موٹرسائیکلیں جل گئیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 10 میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں جھونپڑیوں، خانہ بدوشوں کے سامان اور متعدد موٹرسائیکلوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق بجلی کی تاریں آپس میں ٹکرانے سے شاٹ سرکٹ ہوا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدا میں ایک فائر ٹینڈر موقع پر پہنچا، تاہم آگ کے شدت اختیار کرنے اور قریبی آبادی کو خطرہ لاحق ہونے پر مزید فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق پانچ فائر فائٹرز نے دو گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ فائر آفیسر نے بتایا کہ آگ سے جھونپڑیوں میں موجود قیمتی سامان، موٹرسائیکلیں اور مویشی جل کر راکھ ہو گئے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • آپریشن سندور کی بدترین ناکامی پر مودی سرکار شرمندہ، اپوزیشن نے بزدلی قرار دیدیا
  • آپریشن سندور پر مودی کی خاموشی سیاسی طوفان میں تبدیل
  • نجی اسپتال کی سفاکیت ، بل وصولی کیلیے خاتون کا نومولود بچہ فروخت کردیا
  • مودی کی ناکام زرعی پالیسیاں
  • غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف آپریشن تیز، راولپنڈی میں 216 افغان شہری گرفتار
  • کراچی ، اسپتال کے اخراجات ادائیگی کیلئے نومولودکی فروخت کا انکشاف
  • عوام پر اضافی بوجھ ڈالا جارہا ہے: حافظ نعیم سندھ حکومت کے ای چالان سسٹم کے خلاف بول پڑے
  • کراچی: گلستان جوہر میں آگ لگنے سے درجنوں جھونپڑیاں اور کئی موٹرسائیکلیں جل گئیں
  • یکم نومبر 1984 کا سکھ نسل کشی سانحہ؛ بھارت کی تاریخ کا سیاہ باب
  • مودی سرکار میں ارکان پارلیمان ارب پتی بن گئے، بھارتی عوام  انتہائی غربت سے بے حال