خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی  تحصیل پبی میں ایک ملزم نے غیرت کے نام پر  اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دہرے قتل کی واردات پبی کے علاقے جلوزئی میں پیش آئی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی اور بھتیجے کو فائیرنگ کر کے قتل کیا۔

چچا کو اپنے بھتیجے پر کافی عرصے سے بیوی  کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شک تھا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل سدرہ کی پولیس سکیورٹی میں قبر کشائی

راولپنڈی:

غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی خاتون سدرہ کے کیس میں عدالتی حکم پر چھتی قبرستان پیرودھائی میں قبر کشائی کی گئی۔

قبر کشائی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ ایلیٹ فورس اہلکار قبرستان میں تعینات رہے جب کہ قبر کے اردگرد قناتیں اور شامیانے لگا ئے گئے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل کے پیچھے جرگے کا اندھا انصاف بے نقاب

ہولی فیملی اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر مصباح کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم موقع پر موجود رہی۔ عدالتی مجسٹریٹ کے معائنے کے بعد ٹی ایم اے کے عملے نے قبر کھودنے کا عمل شروع کیا۔ اس موقع پر 2 ملزمان، گورکن راشد اور قبرستان کمیٹی کے سیکرٹری سیف الرحمٰن کو بھی نشاندہی کے لیے لایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: غیرت کے نام پر خاتون کے قتل کی گھناؤنی واردات، دوران تفتیش ہوش ربا انکشاف

واضح رہے کہ راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں سدرہ کو غیرت کے نام پر قتل کرکے خاموشی سے دفن کر دیا گیا تھا۔ پولیس تحقیقات کے مطابق سدرہ کو گھر سے بھاگنے پر جرگے کے حکم پر قتل کیا گیا۔ بعد ازاں اُسے رات کی تاریکی میں قبرستان میں دفن کرکے نشانات مٹا دیے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ہیڈ کانسٹیبل نے تلخ کلامی پر بھتیجے کو قتل کردیا
  • نوشہرہ: 8 لاکھ روپے کی جائیداد پر تنازع، یورپ سے آئے 3 بھائی اپنوں کے ہاتھوں قتل
  • ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘پروگرام ، گھروں کی تعمیر کیلئے دوسری قسط کا اجراء
  • منڈی بہاء الدین: ملزم اپنی ماں، باپ اور بیوی کو قتل کر کے فرار
  • امتحان میں فیل ہونے پر طالب علم نے دریا میں چھلانگ لگا دی
  • راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل سدرہ کی پولیس سکیورٹی میں قبر کشائی
  • سندھ بلڈنگ، جلبانی اور بلیدی ماڈل کالونی میں ناجائز تعمیرات کے رکھوالے
  • ملتان؛ انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث انتہائی مطلوب اسگلر سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • ’ہر رات بیوی کے پاؤں دباتا ہوں‘اداکار احمد حسن کا ازدواجی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشاف
  • کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے برگر فروش جاں بحق