جوہری پروگرام بند نہیں ہوسکتا، اسرائیل نہ بتائے ہمیں کیا کرنا ہے، ایران
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
ایران نے اسرائیل کی طرف سے تہران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنے کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس پروگرام کو نشانہ بنانے والے کسی بھی اسرائیلی حملے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے نیتن یاہو کے ریمارکس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا وہم ہے کہ وہ ایران کو حکم دے سکتا ہے کہ وہ کیا کر سکتا ہے یا نہیں۔
عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کا بیان حقیقت سے اس قدر دور ہے کہ جواب دیے جانے کے بھی قابل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کی حالیہ تذلیل اس سے بھی ظاہر ہوجاتی ہے کہ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ امریکی صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ اپنی سفارتی کوششوں میں کیا کر سکتے ہیں اور کیا نہیں۔ عباس عراقچی نے مزید کہا سابق امریکی صدر بائیڈن کی ٹیم کے نیتن یاہو کے اتحادی بھی ناکام رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ایران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے تھے۔ فی الحال نیتن یاہو ایران اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کو جھوٹے انداز میں پیش کرنے کے لیےکام کر رہے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ ایران اپنی صلاحیتوں میں کافی مضبوط اور پراعتماد ہے کہ وہ اپنی خارجہ پالیسی کو سبوتاژ کرنے یا اس کے راستے کو سے ہٹانے کی بیرونی فریقوں کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا سکتا ہے۔
اسی تناظر میں ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر ایڈمرل علی شمخانی نے ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ نیتن یاہو کی جانب سے ایران کی جوہری صلاحیت کو تباہ کرنے کی دھمکی کے اسرائیل کے لیے ایسے نتائج برآمد ہوں گے جو تصور سے باہر ہوں گے۔
علی شمخانی نے استفسار کیا کہ کیا یہ دھمکیاں اسرائیل کا آزادانہ فیصلہ ہیں یا یہ ٹرمپ کے ساتھ ہم آہنگ ہیں اور ان کا مقصد ایران کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو متاثر کرنا ہے؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل اسرائیل کو ایران کی دھمکی امریکا ایران ایران کا جوہری پروگرام عباس عراقچی علی شمخانی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل اسرائیل کو ایران کی دھمکی امریکا ایران ایران کا جوہری پروگرام عباس عراقچی علی شمخانی عباس عراقچی نیتن یاہو ہے کہ وہ کے ساتھ کہا کہ
پڑھیں:
کراچی، آئی ایس او کا تین تلوار پر اسرائیل نواز تنظیم شراکا کے خلاف احتجاج
اپنے خطاب میں ترجمان آئی ایس او کراچی کا کہنا تھا کہ مظاہرے کا مقصد عوام میں بیداری پیدا کرنا، ظالم قوتوں کے خلاف آواز بلند کرنا، اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا، دنیا بھر کے باشعور نوجوانوں کو چاہیئے کہ وہ فلسطینی عوام کے حق میں اور اسرائیلی ظلم کے خلاف اپنی آواز مزید بلند کریں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کی جانب سے کراچی کے معروف مقام "تین تلوار" پر پرامن احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا۔ مظاہرے میں نوجوان شہریوں نے شرکت کی، جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل اور اسرائیل نواز تنظیم شراکا کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی۔ عوامی آگاہی کے لیے ہینڈ بلز بھی تقسیم کیے گئے جن میں اسرائیل نواز تنظیم شراکا کے حوالے سے اور انکی پاکستان میں بڑھتی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔
اس موقع پر ترجمان آئی ایس او کراچی کا کہنا تھا کہ مظاہرے کا مقصد عوام میں بیداری پیدا کرنا، ظالم قوتوں کے خلاف آواز بلند کرنا، اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے باشعور نوجوانوں کو چاہیئے کہ وہ فلسطینی عوام کے حق میں اور اسرائیلی ظلم کے خلاف اپنی آواز مزید بلند کریں۔ مظاہرہ پرامن طور پر مکمل ہوا اور شرکاء نے آئندہ بھی فلسطین کے حق میں اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔