Islam Times:
2025-11-03@17:00:49 GMT

محمود ساغر کا او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے نام خط

اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT

محمود ساغر کا او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے نام خط

خط میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور کشمیری مسلمانوں کی نسلی کشی کے اعلانات کئے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ کی توجہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کو درپیش شدید مشکلات اور پریشان کن حالات کی طرف مبذول کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے وائس چیئرمین محمود احمد ساغر کی طرف سے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے نام خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے دنیا بھر میں ایک خطرناک پروپیگنڈا مہم شروع کر رکھی ہے، جس میں کشمیری مسلمانوں کو "دہشت گرد” کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ کشمیری عوام کی اپنے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کی پرامن جدوجہد کو بدنام کیا جا سکے۔ کشمیریوں کو ان کے اس بنیادی حق کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی قراردادوں میں دے رکھی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے، کشمیریوں کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور کشمیری مسلمانوں کی نسلی کشی کے اعلانات کئے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کشمیریوں کے خلاف تیزی سے بڑھتی ہوئی زہر افشانی بھارت بھر میں کشمیریو ں پر وحشیانہ تشدد اور امتیازی سلوک کا باعث بن رہا ہے۔ بدقسمتی سے بھارتی میڈیا جو جنگی جنون پھیلانے میں مصروف ہے، مقبوضہ کشمیر کے تاریخی پس منظر اور کشمیریوں کی دیرینہ مہمان نوازی کو نظرانداز کر رہا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وادی کشمیر میں کشمیری عوام بھارت کی دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتے ہوئے ریاستی جبر کے دوران بھارتی فورسز بڑے پیمانے پر کریک ڈان شروع کر رکھا ہے، جس میں سینکڑوں سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وادی کشمیر میں قومی سلامتی کی آڑ میں کشمیریوں کے درجنوں مکانوں کو منہدم کر دیا گیا ہے۔ محمود ساغر نے خط میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کو بتایا کہ بھارت کا جانبدار میڈیا خطے میں جنگی جنون کو ہوا دے رہا ہے جس نے نہ صرف کشیدگی بڑھ رہی ہے بلکہ دونوں ہمسایہ جوہری طاقتوں کو جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر فوری طور پر پاک بھارت کشیدگی کو دور نہ کیا گیا تو دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعطل ایک بڑے علاقائی تنازعہ کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ دونوں فریقوں کے لیے یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر دوطرفہ کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے، جو گزشتہ ستر سال سے حل طلب ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خط میں کہا گیا ہے کشمیریوں کے کے خلاف رہا ہے

پڑھیں:

سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات

لاہور (نیٹ نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور اُن سے اہم ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی سیکرٹری جنرل کے ساتھ موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کے جیلوں میں بند کشمیری قیدیوں کو واپس لایا جائے، محبوبہ مفتی
  • اقوام متحدہ، یورپی یونین، اوآئی سی سے کشمیری حریت رہنمائوں کی رہائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ
  • سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات
  • غزہ صحافیوں کے لیے خطرناک ترین خطہ ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • دنیا میں صحافی قتل کے 10 میں سے 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں: انتونیو گوتریس
  • بی جے پی حکومت کشمیری صحافیوں کو خاموش کرانے کے لیے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، حریت کانفرنس
  • مقبوضہ وادی میں اسلامی لٹریچر نشانہ
  • بھارت میں کشمیریوں کی نسل کشی انتہا کو پہنچ گئی،کشمیر  کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، صدرآصف علی زرداری
  • مقبوضہ کشمیر، 05 اگست 2019ء سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی
  • حریت کانفرنس کی طرف سے دو کشمیری ملازمین کی جبری برطرفی کی شدید مذمت