پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 24 جون تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
سٹی42 : اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں26 نومبراحتجاج کےمقدمات کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی ۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نےمقدمات کی سماعت نےکی،پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب ، علی بخاری،شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے، شیرافضل مروت کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی ۔
محسن نقوی سےفضل الرحمان کی ملاقات، این ایس سی فیصلوں سےبھی آگاہ کیا
عدالت نےتمام پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں24 جون تک توسیع کر دی۔
عدالت نےعمر ایوب کو شاملِ تفتیش ہونے کی بھی ہدایت کی،پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سیکرٹریٹ ، ترنول ، کوہسار ، شہزاد ٹاؤن اور دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 پی ٹی آئی رہنماؤں کی
پڑھیں:
علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم
---فائل فوٹولاہور کی انسدادِدہشت گردی کی عدالت نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جج ارشد جاوید نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کا لاہور میں احتجاج اور پولیس پر پتھراؤ کے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے داخل کروانے کا بھی حکم دیا۔
یاد رہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے 2 مقدمات میں ضمانت کےلیے عدالت سے رجوع کیا تھا، دونوں بہنوں کے خلاف تھانہ لاری اڈہ اور تھانہ مستی گیٹ میں مقدمات درج ہیں۔