پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہے جب کہ اپنے ہی سکھ فوجیوں پر فائرنگ کردی۔ 

رپورٹ کے مطابق ذرائع  نے کہا کہ بھارتی فوج کی دو یونٹوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ کی، 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی دو یونٹوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں 5 سکھ فوجی ہلاک ہوگئے۔

ذرائع  نے کہا کہ یہ واقعہ جاپالہ  بریج ، بارامولا سیکٹر میں دوران پٹرولنگ پیش آیا، 185 بی ایس ایف جو کہ بارہ مولہ میں تعینات ہے نے 12 برگیڈ کی 13 سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ پر فائرنگ کر دی۔

دفاعی ماہرین نے کہا کہ یہ واقعہ بھارتی فوج میں  پائی جانے والی بوکھلاہٹ کی جانب واضح اشارہ ہے، ذرائع  نے کہا کہ اس واقعہ پر 13 سکھ لائٹ انفینٹری کے سکھ جوانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

دفاعی ماہرین نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات ہو چکے ہیں،  پاک فوج پر اپنی سرحدوں کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے،  بھارت کی جانب سے کسی طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بھارتی فوج پر فائرنگ نے کہا کہ

پڑھیں:

آئی سی سی نے میچ ریفری کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانےکی پاکستان کی درخواست مسترد کر دی۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس متعلق بتادیا تھا۔

ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کا یہ مؤقف مسترد کیا کہ میچ ریفری نے بھارتی ٹیم کے کہنے پر ایسا کیا۔

بھارتی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے مطابق گراؤنڈ میں موجود رکن ایشین کرکٹ کونسل نے پائیکرافٹ کو ہینڈ شیک نہ کرنے سے متعلق کہا تھا۔

اس سے قبل پاکستان نے ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری پائی کرافٹ کو ایشیاء کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ 15 ستمبر کو پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیاء کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • روس میں خاتون نے 3 لاکھ 41 ہزار روپے کے بدلے اپنی ’روح بیچ‘ ڈالی
  • پنسلوینیا میں فائرنگ کا واقعہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا
  • پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی مخصوص واقعہ کا ردعمل نہیں، سعودی اعلیٰ عہدیدار
  • ایک کیخلاف جارحیت دوسرے پر بھی تصور، پاک فوج حرم شریف، روضہ رسولؐ کی محافظ: پاکستان، سعودی عرب میں تاریخی دفاعی معاہدہ
  • بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر بھی پابندی عائد
  • مناواں، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک جاں بحق، تین راہ گیر زخمی
  • معرکۂ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے: اے پی سی
  • آئی سی سی نے میچ ریفری کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • معروف بھارتی اداکار سائبر حملے کا شکار، ہیکرز نے کیا مطالبہ کیا؟
  • کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی