ویب ڈیسک: پاک فوج نے   بھارت کی جاسوسی کی کوشش ناکام بنا دی ،لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے مار گرایا۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

محسن نقوی سےفضل الرحمان کی ملاقات، این ایس سی فیصلوں سےبھی آگاہ کیا

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کیلئے ہر دم تیار ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ مل کر دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دے گی۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاک فوج

پڑھیں:

ہنزہ، مختلف سکولوں کے طلبہ کا بھارتی دھمکیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ریلی میں بچوں نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کو للکارتے ہوئے کہا کہ وہ کان کھول کر سن لے کہ ہم کبھی بھی، پانی پر قبضہ نہیں چلنے دیں گے، سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت اور دھمکیوں کے خلاف گلگت بلتستان کی سرزمین ایک بار پھر حب الوطنی کے جذبے سے گونج اٹھی۔ ناصر آباد ہنزہ، علی آباد ہنزہ اور سوست میں سکولوں کے بچوں نے بھرپور احتجاجی ریلیاں نکالیں جس میں پاکستان کا جھنڈا تھامے، پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ مختلف اسکولوں کے طلبہ نے قومی پرچم تھامے ریلیوں میں شرکت کی، اور حب الوطنی سے سرشار یہ بچے وطن سے اپنی لازوال محبت کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ ہر گلی، ہر کوچہ قومی نغموں سے گونج رہا تھا اور عوام نے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ گلگت بلتستان کا بچہ بچہ اپنے وطن کی سالمیت کے لیے یک زبان اور پرعزم ہے۔ ریلی میں بچوں نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کو للکارتے ہوئے کہا کہ وہ کان کھول کر سن لے کہ ہم کبھی بھی، پانی پر قبضہ نہیں چلنے دیں گے، سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ اگر دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم سب افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی ناکام، پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
  • پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
  • پاک فوج نے ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا
  • پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مارگرایا،سیکورٹی ذرائع
  • جاسوسی کی کوشش ناکام، پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
  • بھمبر: لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوسی ناکام، پاک فوج نے کواڈ کاپٹر مار گرایا
  • سیکیورٹی فورسز نے پاکستان,افغان سرحد کے راستے دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ، 54خوارجی جہنم واصل
  • گوادر سے یمن بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 18من چرس برآمد
  • ہنزہ، مختلف سکولوں کے طلبہ کا بھارتی دھمکیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ