پاکستان نے وفاقی وزارتوں پر سائبر حملے ناکام بنادیے
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
وزیر آئی ٹی کا کہنا ہے کہ قومی اور صوبائی سطح پر کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز تشکیل دی جاچکی ہیں جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سائبر سیکورٹی کے حوالے سے شہریوں کو آگاہی دے رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت آبی دہشت گردی کے بعد سائبر دہشت گردی پر اتر آیا، پاکستان نے بھارت کی جانب سے وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس پر سائبر حملے ناکام بنادیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مختلف وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس پر کیے گئے سائبر حملے پاکستان نے ناکام بنا دیے ہیں۔ شزہ فاطمہ نے بتایا کہ بھارت کے سائبر حملوں سے کوئی بہت بڑا مسئلہ نہیں ہوا، ٹیلی کام سیکٹر پر سائبر حملوں کا کوئی اثر نہیں آیا کیونکہ وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس کی ہوسٹنگ این ٹی سی پر ہے اور این ٹی سی کے پاس سائبر سیکیورٹی کا بہترین نظام ہے۔ وزیر آئی ٹی نے بتایا کہ قومی اور صوبائی سطح پر کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز تشکیل دی جاچکی ہیں جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سائبر سیکورٹی کے حوالے سے شہریوں کو آگاہی دے رہی ہیں، کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کی جانب سے ایڈوائزریاں جاری کی جارہی ہیں۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ سائبر حملوں سے متعلق این ٹی آئی ایس بی بھی فعال ہے، پاکستان سائبر سیکورٹی کے لحاظ سے ٹاپ ممالک کی فہرست میں شامل ہے جبکہ گزشتہ دو سالوں میں پاکستان سائبر سیکورٹی کے لحاظ سے ٹاپ ٹیئر ممالک میں آیا ہے اور پاکستان کا نام امریکا، برطانیہ اور ان جیسے ممالک کی فہرست میں آیا ہے۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی جنگ پر پاکستانی نوجوانوں کو داد دیتی ہوں، پاکستانی میمز بنا کر پاک بھارت کشیدگی کو انجوائے کر رہے ہیں،لوگ سوشل میڈیا پر اتنی کشیدہ صورتحال کو بھی اپنے انداز میں بیان کررہے ہیں۔ شزہ فاطمہ نے کہا کہ ہم پاکستانی کسی ڈرنے والے نہیں ہیں، پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، پاکستان نے پہلگام واقعے کی مذمت کی ہے، پاکستان خود دہشتگردی سے متاثر ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سائبر سیکورٹی کے وفاقی وزارتوں شزہ فاطمہ نے اور صوبائی پاکستان نے
پڑھیں:
وزیر داخلہ کے نوٹس کے باوجود ڈیٹا تاحال بیچا جا رہا
اسلام آباد:وزیر داخلہ کے نوٹس لینے کے باوجود ڈیٹا بیچنے والی ویب سائٹس تاحال دھڑلے سے ڈیٹا فروخت کر رہی ہیں۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور پی ٹی اے سمیت تمام متعلقہ ادارے سائٹس کو بند کروانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز نے 7ستمبر کو ڈیٹا لیک کی خبر نشر کی تھی جس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لیا تھا۔
وزیر داخلہ کی ہدایت پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی 7رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
دوسری جانب، ڈیٹا لیک معاملے کی تفتیش کرنے والی این سی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کا ڈیٹا بھی ویب سائٹس پر بکنے لگا ہے۔