انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں 14 سالہ ویبھو سوریہ ونشی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔

ویبھو سوریہ ونشی کی طوفانی اننگز نے راجستھان رائلز کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف 8 وکٹوں سے شاندار فتح دلائی۔

سوریہ ونشی نے صرف 35 گیندوں پر 100 رنز مکمل کیے، جو کہ آئی پی ایل کی تاریخ کی دوسری اور کسی بھی بھارتی کھلاڑی کی سب سے تیز ترین سنچری ہے۔ اس سے قبل صرف ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل نے 2013 میں 30 گیندوں پر سنچری بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

نوجوان کھلاڑی نے راشد خان کو چھکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی تھی۔ ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 11 شاندار چھکے شامل تھے تاہم وہ 38 گیندوں پر 101 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Rajasthan Royals (@rajasthanroyals)

ویبھو نے یشسوی جیسوال کے ساتھ مل کر 166 رنز کی ناقابلِ فراموش شراکت قائم کی، جس کی بدولت راجستھان نے 210 رنز کا بڑا ہدف صرف 15.

5 اوورز میں ہی حاصل کر لیا۔ جیسوال 40 گیندوں پر 70 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

گزشتہ سال راجستھان رائلز نے ویبھو کو تقریباً ایک کروڑ 3لاکھ 789 بھارتی روپے میں خریدا تھا۔ انہوں نے گزشتہ ماہ ہی 14 سال کی عمر مکمل کی اور اپریل کے آغاز میں ہی اپنے ڈیبیو میچ کی پہلی گیند پر چھکا مار کر خود کو نمایاں کیا۔ گجرات کے خلاف میچ میں بھی انہوں نے اسی بے خوف انداز کا مظاہرہ کیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Rajasthan Royals (@rajasthanroyals)

سوریہ ونشی نے نہ صرف سنچری کا ریکارڈ توڑا بلکہ آئی پی ایل کی تیز ترین نصف سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا، جو انہوں نے صرف 17 گیندوں پر مکمل کی۔ انہوں نے ایشانت شرما کے ایک اوور میں 28 اور کریم جنت کے ایک اوور میں 30 رنز جڑ کر بولرز کو شدید دباؤ میں ڈال دیا۔

یہ فتح راجستھان رائلز کے لیے بہت اہم رہی، کیونکہ یہ ان کی مسلسل پانچ شکستوں کے بعد پہلی جیت تھی، جس سے پلے آف کی امیدیں برقرار رہیں۔

گجرات ٹائٹنز کی جانب سے شبمن گل (84) اور جوس بٹلر (50)* کی شاندار اننگز کے باوجود ٹیم نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر چلی گئی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوریہ ونشی گیندوں پر انہوں نے مکمل کی پی ایل

پڑھیں:

فیصل آباد، 12 سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ، فن لینڈ سیل، انکوائری کمیٹی قائم

عمران اسلم: فیصل آباد، فن لینڈ میں 12 سالہ بچی جھولے سے گر کر جاں بحق ہونے کا واقعہ، فن لینڈ سیل ،واقعہ کی انکوائری کے لئے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کمیٹی کے کنوینئیر،ڈسٹرکٹ ایمرجسنی آفیسراور سول ڈیفینس آفیسر ممبران مقرر ہیں، انکوائری کمیٹی 48 گھنٹے کے اندر تحقیقات مکمل کرکے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ پیش کریگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فن لینڈ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،سول لائن میں حمنہ مصطفی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، فیصل آباد  کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔

بھارتی فوج کا ایک اور فیک انکاؤنٹر بے نقاب ہوگیا

 تفریحی مقام فن لینڈ میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر ڈسکوری جھولے سے گر کر 12 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی تھی،مقدمے میں جھولا آپریٹر، منیجر اور ٹھیکیدار قیصر کو ملزم نامزد کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کا انسٹاگرام پر فالوورز کا نیا ریکارڈ قائم ،فالوؤرز کی تعداد کتنی ؟ جانئے
  • بالی ووڈ اداکار کی لاش برآمد، خاندان نے قتل کا شبہ ظاہر کر دیا
  • آئی پی ایل: سوریا ونشی کا تاریخی کارنامہ، 14 سال کی عمر میں شاندار سینچری
  • ہانیہ عامر بھارتی انتہا پسندی کی زد میں آگئیں
  • اداکارہ زینت امان اسپتال میں داخل، اب حالت کیسی ہے؟
  • پاریش راول کا علاج کیلئے 15 دن تک اپنا پیشاب پینے کا انکشاف
  • فیصل آباد، 12 سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ، فن لینڈ سیل، انکوائری کمیٹی قائم
  • آئی پی ایل میں نیا ریکارڈ، سوریا کمار یادیو نے کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تاریخ طے