وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ سے اہم سفارتی رابطہ، پاکستان کی امن کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
اسلام آباد (رضوان عباسی سے ) وزیراعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال، خطے میں قیامِ امن اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے گفتگو کے دوران پاکستان کی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دہشتگردی کی ہر شکل کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی امن کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں، جنہیں دنیا کو تسلیم کرنا چاہیے۔
پہلگام واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی پروپیگنڈا دراصل کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو دہشتگردی سے جوڑنے کی کوشش ہے، جسے عالمی برادری رد کرے۔
وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد پر بھی روشنی ڈالی اور عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے بھارت کی آبی جارحیت کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا جائے، کیونکہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں بدامنی کی بنیادی جڑ ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کی امن کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خطہ اس وقت کسی نئی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کشیدگی سے گریز اور مسائل کے پرامن حل پر زور دیا۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے عالمی امن و سلامتی کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بطور غیر مستقل رکن، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی اپنی ذمہ داریاں بخوبی ادا کر رہا ہے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کہ پاکستان انہوں نے کہا کہ کے لیے کیا کہ
پڑھیں:
وزیرِاعظم شہباز شریف اور امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا ٹیلیفونک رابطہ
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن اور وزیرِاعظم شہباز شریف—فائل فوٹوزوزیرِاعظم شہباز شریف اور امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
وزیرِ اعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی بربریت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گفتگو کے دوران اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کی امداد کی ترسیل کی بندش کی مذمت کی۔
امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کردیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے غزہ میں دن بہ دن بڑھتے انسانیت سوز صہیونی مظالم کی بھی بھرپور مذمت کی۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان غزہ میں اشیائے خور و نوش کی ترسیل بحال کرنے کی ہر سطح پر سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان صہیونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینیوں کی سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔