پاکستان اور یو اے ای کا قونصلر مسائل کے بروقت حل اور مؤثر سسٹم پر اطمینان کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین جوائنٹ قونصلر کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا، جس میں دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے قونصلر معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اور یو اے ای کا دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جوائنٹ قونصلر کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج وزارت خارجہ اسلام آباد میں ہوا، جس کی مشترکہ صدارت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شہریار اکبر خان اور اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری وزارت خارجہ فیصل عیسیٰ لطفی نے کی۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے قونصلر معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی، متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح بہبود، ویزا پراسس اور لیبر رائٹس پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
دونوں جانب سے قونصلر تعاون اور قونصلر مسائل کے بروقت حل اور مؤثر سسٹم پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے کراؤن پرنس اور نائب وزیراعظم کے دورہ پاکستان کو اہم قرار دیتے ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے یو اے ای کے تعاون کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد ایک روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے یو اے ای کے ساتھ عوامی روابط اور قونصلر سطح پر مذاکرات کا اعادہ کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اجلاس پاکستان قونصلر معاملات وزارت خارجہ وی نیوز یو اے ای.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اجلاس پاکستان قونصلر معاملات وی نیوز یو اے ای یو اے ای
پڑھیں:
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیںمستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی
چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔
چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔