بھارتی بلے باز 14 سالہ ویبھو سوریا ونشی کی کارکردگی سے جل اٹھے!
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
بھارتی بلے باز اور گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھمن گِل کو نوجوان بلے باز ویبھو سوریا ونشی کا ریکارڈ بنانا ہضم نہ ہوا۔ راجھستان رائلز کی نمائندگی کرنے والے بلے باز کی جارحانہ اننگز کو قسمت قرار دے دیا۔
براڈکاسٹر سے گفتگو کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھمن گِل نے ویبھو سوریاونشی کے متعلق کہا کہ یہ اس کا اچھا دن تھا۔ اس کی ہٹنگ زبردست تھی اور اس نے اپنے اچھے دن کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔
سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا نے شبھمن گل کی جانب سے کم عمر بلے باز کی جارحانہ بیٹنگ کو خوش قسمتی کہنا نا مناسب قرار دیا۔
اجے جڈیجا کا کہنا تھا کہ ایک 14 سالہ کھلاڑی کو خود پر اعتماد ہے لیکن ایک کھلاڑی ٹی وی پر کہہ دیتا ہے کہ یہ بس اس کا اچھا دن تھا۔
بعد ازاں اجے جڈیجا نے ویبھو سوریا ونشی کی کامیابی کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کیوں 14 برس کی عمر میں دنیا کے بہترین بولرز کے خلاف آئی پی ایل کی سینچری بنانا ایک بڑا کارنامہ ہے۔
واضح رہے ویبھو سوریا ونشی گجرات ٹائٹنز کے خلاف تیز ترین سینچری اسکور کر کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے کم عمر کھلاڑی کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ویبھو سوریا ونشی بلے باز
پڑھیں:
سیر و تفریح کیلئے دبئی گئے کراچی کنگز کے غیرملکی کھلاڑی آج واپس آجائیں گے
کراچی:پی ایس ایل 10 میں شریک کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی آج (پیر کی شب) پاکستان واپس آ جائیں گے۔
یہ غیر ملکی کر کٹرزسیر و تفریح کیلئے پاکستان سے دبئی گئے تھے، ان میں کپتان ڈیوڈ وارنر، بین میکڈرموٹ، ٹم سیفرٹ، جیمز وینس، کین ولیمسن، محمد نبی شامل ہیں۔
ٹیم مینجمنٹ نے ان کھلاڑیوں کو تھکاوٹ دور کرنے کیلئے دبئی بھیجا تھا، پاکستان واپسی پر غیر ملکی کھلاڑی یکم مئی کو اپنے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف مقابلے کے لیے دستیاب ہوں گے۔
کراچی کنگز نے اپنے چھ میں سے تین میچ جیتے اور تین ہارے ہیں، کراچی کنگز کے چھ میچز میں چھ پوائنٹس ہیں۔