’گولڈن پاسپورٹ‘ کیخلاف یورپی یونین کی عدالت انصاف کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
یورپی یونین کی عدالت انصاف نے مالٹا کی ’ گولڈن پاسپورٹ اسکیم‘ کو یورپی یونین کے قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے ’یونین کی شہریت کا حصول تجارتی لین دین کے نتیجے میں نہیں ہو سکتا ہے۔‘
جرمن میڈیا رپورٹ کے مطابق برسلز نے مالٹا کے اس پروگرام کے خلاف یورپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت سے رجوع کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:یورپ میں مختصر مدت روزگار کے سنہری مواقع، ورک ویزا کیسے حاصل کریں؟
یورپی یونین کی عدالت انصاف کی جانب سے گزشتہ روز دیا گیا فیصلہ ’بائنڈنگ‘ ہے اور مالٹا کو اس کی تعمیل کرنا ہو گی یا پھر اسے بھاری جرمانے کے خطرے کا سامنا ہو گا۔
جرمن میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ کوئی رکن ملک پہلے سے طے شدہ ادائیگیوں یا سرمایہ کاری کے بدلے اپنی شہریت اور اس طرح یورپی شہریت نہیں دے سکتا کیونکہ یہ بنیادی طور پر شہریت کے حصول کو محض تجارتی لین دین بنانے کے مترادف ہے۔
عدالت انصاف کے مطابق مالٹا کی اسکیم مخلصانہ تعاون کے اصول کی خلاف ورزی کرتی ہے اور رکن ممالک کے درمیان ان کی شہریت دینے کے بارے میں باہمی اعتماد کو خطرے میں ڈالتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عدالت انصاف گولڈن ویزا اسکیم مالٹا یورپی یونین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: عدالت انصاف گولڈن ویزا اسکیم مالٹا یورپی یونین یورپی یونین کی عدالت انصاف
پڑھیں:
جج کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس: جسٹس راجا انعام امین منہاس کی سماعت سے معذرت
---فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے بانیٔ پی ٹی آئی پر کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس پر سماعت سے معذرت کر لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کےپی کی عبوری ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔
جسٹس انعام امین نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار کی اخراجِ مقدمہ کی درخواست پر پہلے ہی فیصلہ دے چکا ہوں، کیس دوسری عدالت کو منتقلی کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا رہے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی۔
واضح رہے کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کےپی صدیق انجم کی عبوری ضمانت پر درخواست سیشن عدالت نے خارج کر دی تھی۔