غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
لاہور:
اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
بدھ کو سماعت کے دوران پرویز الہٰی کے وکیل عامر سعید راں کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے مؤکل کی طبیعت ناساز ہے اور ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، لہٰذا عدالت سے ایک روزہ حاضری معافی کی استدعا ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست منظور کرلی۔
سماعت کے دوران محمد خان بھٹی سمیت دیگر شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کرائی۔ عدالت نے شریک ملزمان کو وکیل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔
جج نے ریمارکس دیے کہ شریک ملزمان آئندہ سماعت پر وکالت نامے جمع کروائیں، اس کے بعد مقدمے کی تاریخ مقرر کی جائے گی۔ اینٹی کرپشن لاہور اس مقدمے کا چالان پہلے ہی عدالت میں جمع کروا چکی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ: فواد چوہدری کی مقدمات کی سماعت یکجا کرنے کی درخواست خارج
---فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کی 9 مئی کے مقدمات کی سماعت یکجا کرنے کی درخواست خارج کر دی۔
جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کردیا۔
عدالتی حکمنامے کے مطابق فواد چوہدری، صنم جاوید کی طرح مختلف مقدمات کو یکجا کرنے کے ریلیف کے مستحق نہیں ہیں، فواد چوہدری کے خلاف درجنوں مقدمات میں حقائق اور واقعات مختلف ہیں، ٹرائل کورٹ چاہے تو اپنے ضلع کے مقدمات یکجا کر سکتی ہے۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ نے اپنے حکمنامے میں مزید کہا کہ عمومی اصول ہے کہ ہر کیس علاقائی دائرہ اختیار کی عدالت میں زیرِ سماعت ہوگا۔
یاد رہے کہ فواد چوہدری نے تمام مقدمات یکجا کر کے فیصل آباد منتقل کرنے کی استدعا کی تھی۔