اسلام آباد دنیا کے دیگر بڑے شہروں سے زیادہ محفوظ قرار
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
اسلام آباد نے محفوظ ترین شہروں میں دنیا کے بڑے بڑے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گلوبل ویب سائٹ نمبیو نے دنیا کے 380 شہروں کی سیفٹی انڈیکس رپورٹ جاری کی ہے جس میں اسلام آباد کو لندن، نیویارک، اوسلو، سڈنی، ماسکو، ٹورنٹو اور بارسلونا جیسے شہروں سے زیادہ محفوظ قرار دیا گیا۔
عالمی رینکنگ برائے سیفٹی انڈیکس کے مطابق اسلام آباد 67.
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر کمان اسلام آباد پولیس نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔
وفاقی پولیس نے سال 2024 اور سال 2025 کے دوران جرائم کی شرح میں نمایاں کمی لانے میں کامیابی حاصل کی۔ رواں سال جرائم کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
سال 2025 کے دوران دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں کمی مؤثر پولیسنگ اقدامات، تمام افسران و جوانوں کی محنت اور کارکردگی کی بدولت عمل میں آئی۔
سال 2025 میں سال 2024 کی نسبت 600وارداتیں کم ہوئی ہیں۔ منشیات و شراب فروشوں اور ان کے سہولت کاروں سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن عمل میں لایا گیا۔
منشیات کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لئے ’’نشہ! اب نہیں‘‘ خصوصی تحریک چلائی گئی۔
وفاقی دارالحکومت کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے خصوصی کریک ڈاﺅن کیا گیا۔ غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری، غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن کی برآمدگی کے ساتھ مقدمات کا اندراج بھی کیا گیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
نائب وزیر اعظم اسحق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
نائب وزیر اعظم اسحق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ وزارت خارجہ میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔گزشتہ روز بھی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے اہم پریس بریفنگ کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرنے اور ٹیرر فنانسنگ میں ملوث ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا تھا کہ بھارتی دہشت گرد عبدالمجید کو جہلم بس اسٹینڈ سے گرفتار کیا گیا ہے جس کے موبائل فرانزک کے دوران بھارتی آرمی افسران کی واٹس ایپ چیٹس اور وائس ملی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمہمند لویہ جرگہ راولپنڈی اسلام آباد کے وفد کی ڈی آئی جی آپریشن محمد جواد طارق سے ملاقات مہمند لویہ جرگہ راولپنڈی اسلام آباد کے وفد کی ڈی آئی جی آپریشن محمد جواد طارق سے ملاقات وزارت خزانہ کی منظوری کے بغیر 155 ملازمین کی بھرتیاں، سینٹرل کاٹن کمیٹی بے نقاب کئی بھارتی ویب سائٹس پاکستان میں بند کر دی گئیں واہگہ بارڈر کے راستے مزید 315 مسافربھارت روانہ، 201 پاکستانی بھی وطن لوٹ آئے وفاقی وزیر صحت کا بھارت سے بغیر علاج بھیجے گئے 2 بچوں کا علاج سرکاری خرچ پر کرانے کا اعلان امریکی اخبارنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ فاش کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم