’ہماری پولیس رشوت خور ہے اللہ ہدایت دے‘، پولیس اہلکاروں کے سامنے بچے کی دلچسپ دعا وائرل
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ دعا مانگ رہا ہے اور اس کے ساتھ سندھ پولیس کے اہلکار اور علاقے کے دیگر لوگ بھی دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے کھڑے ہیں۔
دعا مانگتے ہوئے اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب بچے نے کہا کہ ہماری پولس رشوت خور ہے اللہ ہدایت دے، اس پر پولیس اہلکار نے ہنستے ہوئے دعا کے لیے اٹھائے ہوئے ہاتھ چھوڑ دیے اور ساتھ کھڑے دیگر لوگوں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی۔
اسے کہتے ہیں موئے موئے، بچہ دعا کر رہا تھا پولیس نے بھی خوشی سے ہاتھ اٹھائیں۔
بچے نے کہا ہماری پولس رشوت خور ہیں اللہ ہدایت دے، پولیس کا reaction دیکھیں ???? pic.
— Faisal Khan (@KaliwalYam) April 29, 2025
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ ’شکر ہے بچہ بچ گیا‘۔
Shukar hai bachy bach gya
— Fatima habib (@faty_345) April 29, 2025
ماریہ بلوچ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ پولیس کو بھی پتہ ہے وہ کتنی رشوت خور ہے۔
???????????? پولیس کو بھی پتہ ہے و کتنی کوئی رشوت خور ہے ۔
— Maria Baloch (@Maria_Baloch427) April 29, 2025
ایک ایکس صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اس دعا کے بعد پولیس اہلکاروں نے آمین نہیں کہا بلکہ دعا ہی چھوڑ دی۔
آمین نہیں کہا دعا ہی چھوڑ دی
— غیر اسلامی غیر جمہوری پاکستان ???????? (@Muneeb_Afzaal_) April 29, 2025
ایک صارف کا کہنا تھا کہ شکر ہے سندھ کی پولیس تھی ہنسی مذاق میں بات اڑ گئی، اگر اسلام آباد یا پنجاب کی پولیس ہوتی تو بچہے کا وجود ہی ختم ہوگیا ہوتا۔
شکر ہے سندھ کی پولیس تھی ہنسی مذاق میں بات اڑ گئی اسلام آباد یا پنجاب کی پولیس ہوتی تو بچہ کا وجود ہی ختم ہوگیا ہوتا
— Shårp Shōōtér ???????? (@cybersoldier111) April 29, 2025
فرحت نے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آمین تو کہہ دیتے بچے نے آپ کی ہدایت کے لیے ہی دعا مانگی تھی۔
آمین تو بول دیتے سر!
ہدایت ہی کی دعا مانگی تھی بچے نے آپ کے لئے۔۔???? https://t.co/4OKXBK8Khr
— FARHAT (@FarhatI76006829) April 29, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پولیس اہلکار رشوت سندھ پولیس
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار رشوت سندھ پولیس رشوت خور ہے کی پولیس کے لیے بچے نے
پڑھیں:
شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
ایرانی میڈیا میں شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تدفین سے متعلق دعؤوں کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جبکہ ایرانی حکام کی جانب سے مبینہ طور پر تدفین کے انتظامات کے حوالے سے تیاریوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق تہران کے نائب میئر برائے سماجی و ثقافتی امور محمد امین توکلی زادہ نے کہا ہے کہ تدفین سے قبل 3 روزہ عوامی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن کے دوران عوام کو عظیم شہید راہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ محمد امین توکلی زادہ کے مطابق عوامی تقریبات کے اختتام پر نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی، جس کے بعد جلوس کا آغاز ہوگا، تہران میں یہ جلوس کم از کم 24 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں تقریبات ایران کے اہم مذہبی مراکز قم اور مشہد میں بھی جاری رہیں گی، شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی خواہشات کے مطابق تدفین مشہد میں روضۂ امام رضاؑ کے قریب کیے جانے کا امکان ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ تقریب ملک کی جدید تاریخ کے بڑے عوامی اجتماعات میں شمار ہو سکتی ہے، تہران میں انتظامات اس انداز سے کیے جا رہے ہیں کہ ایک کروڑ 50 لاکھ سے 2 کروڑ افراد تک ان تقریبات میں شرکت کر سکیں۔ ان کے مطابق انتظامات کی مجموعی نگرانی پاسدارانِ انقلاب کریں گے جبکہ بلدیاتی حکام اور دیگر ریاستی ادارے لاجسٹک اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں معاونت کریں گے۔ تاہم ان دعؤوں اور تفصیلات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔