لاہور : ٹریفک لائسنس بنانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے جدید سہولت متعارف
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: لاہور میں شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے چوکوں اور چوراہوں پر تریفک لائسنس بنانے کی جدید سہولت متعارف کرادی گئی۔
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق لاہور ٹریفک پولیس نے جدید ممالک کے طرز پر ٹریفک کیاسک کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر افشاں چوک مال روڈ پر جدید ٹیکنالوجی سے مزین کیبن نصب کیا گیا ہے جہاں شہری موٹر سائیکل کے لائسنس بنوانے اور ڈرائیونگ لائسنس وصول کرنے کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔
بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل
ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا کہ ٹریفک کے متعلقہ تمام سہولیات اس کیاسک کے ذریعے فراہم کی جائیں گی جبکہ چوک چوراہوں پر براہ راست لائسنس بنانے کی سہولت بھی مہیا کی جا رہی ہے۔
سی ٹی او کے مطابق ٹریفک کنٹرول کے لیے کیاسک میں لاوڈ اسپیکر سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔ ٹریفک وارڈنز یہاں 24 گھنٹے ڈیوٹی انجام دیں گے اور ان کے لیے ٹھنڈے پانی، اے سی، آرام کرنے کی جگہ اور شدید موسم سے بچاؤ کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
پاکستان ائیر فورس کی بروقت کارروائی،بھارتی رافیل طیارے راہ فرار اختیار کر گئے
ڈاکٹر اطہر وحید نے بتایا کہ افشاں چوک کے بعد مال روڈ، گلبرگ، اقبال ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بھی مرحلہ وار ٹریفک کیاسک متعارف کروائے جائیں گے۔ یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عمل میں لایا جا رہا ہے، جس کی نگرانی ایس پی ہیڈ کوارٹر منصور الحسن کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن(Establishment Division) نے دفتری نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات، بائیومیٹرک حاضری اور لباس کے ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام ملازمین کے لیے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے سرکاری اوقاتِ کار پر مکمل عمل درآمد لازمی ہوگا، جبکہ مقررہ وقت پر دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک حاضری کے نظام پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلر میں سرکاری ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ بھی واضح کیا گیا ہے۔ ہدایات کے مطابق افسران اور اہلکار یا تو لاؤنج سوٹ پہنیں یا پھر شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کریں تاکہ دفاتر میں پیشہ ورانہ اور باوقار ماحول برقرار رکھا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے راہداریوں میں شور شرابے اور بلند آواز میں گفتگو سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پرسکون اور منظم ماحول برقرار رہے۔
سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور متعلقہ افسران کو ان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔