Daily Sub News:
2025-04-30@15:30:28 GMT

کئی بھارتی ویب سائٹس پاکستان میں بند کر دی گئیں

اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT

کئی بھارتی ویب سائٹس پاکستان میں بند کر دی گئیں

کئی بھارتی ویب سائٹس پاکستان میں بند کر دی گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز


اسلام آباد:سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے پہلے مرحلے میں بھارت کی متعدد ویب سائٹس کو ملک میں بلاک کر دیا ہے، جو بھارت کے پاکستان مخالف اقدامات کا جواب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے جو پاکستان کے ساتھ کیا، ہم نے بھی وہی کچھ بھارت کے ساتھ کر دیا ہے، اور یہ صرف شروعات ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بھارت کے ہر اقدام کا جواب سود سمیت دیا جائے گا۔ ان کا دو ٹوک مؤقف تھا کہ ”یہ جواب اصل ہے، سود ابھی باقی ہے۔“

اس سے قبل سینیٹر فیصل واوڈا نے سخت لب و لہجے میں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو پاکستان ایسا جواب دے گا کہ وہ زندگی بھر یاد رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج الرٹ ہیں اور کسی بھی ممکنہ ردعمل کے لیے مکمل تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہیں بھی دہشت گردی ہو، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پہلا وار ہم کریں گے اور دشمن کی بنیادیں ہلا دیں گے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے بھارت کی جانب سے پانی بند کرنے کی دھمکیوں کا بھی سخت جواب دیا اور کہا کہ اگر بھارت نے پانی بند کیا تو پہلا حملہ پاکستان کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو تجارتی اور فضائی حدود بند کر کے بھرپور نقصان پہنچایا ہے، اور اس وقت پوری قوم متحد ہو کر اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ فیصل واوڈا نے بھارتی سابق جنرل کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خود بھارتی جرنیل مان رہے ہیں کہ پاکستان آرمی بہت تگڑی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروائٹ پیپر’’نوول کورونا وائرس وباء کی روک تھام، کنٹرول اور وائرس کی ابتداء کا سراغ لگانے پر چین کے اقدامات اور موقف‘‘ کا اجراء واہگہ بارڈر کے راستے مزید 315 مسافربھارت روانہ، 201 پاکستانی بھی وطن لوٹ آئے وفاقی وزیر صحت کا بھارت سے بغیر علاج بھیجے گئے 2 بچوں کا علاج سرکاری خرچ پر کرانے کا اعلان امریکی اخبارنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پردہ فاش کر دیا ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس:بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر کرنے کی ہدایت ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل کیا جائے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ پیر کو ملٹری کورٹس کیس کی حتمی سماعت ہونی ہے،، جج آئینی بینچ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

بھارت نے جارحیت کی تو پوری قوم منہ توڑ جواب دے گی، قومی یکجہتی کانفرنس

کانفرنس سے مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ ہے جو اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا اور لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا، پاکستان کی سلامتی و تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں، علماء کرام منبر و محراب کے ذریعے پاکستان میں قومی یکجہتی، امن، مذہبی ہم آہنگی اور ملکی وحدت کو پیدا کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ چناب کلب فیصل آباد میں قومی یکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان، خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی۔ اس موقع پر کمشنر فیصل آباد مریم خان، آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن ندیم ناصر، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز، سی پی او بلال عمر، اضلاع کے ڈی پی اوز سمیت مختلف مکاتب فکر کے جید علماء، مفتی شاہد عبید، قاضی عبدالغفار قادری، علامہ محمد رشید ترابی، مفتی اسحاق ساقی، علامہ کاظم رضا نقوی، مولانا عبدالوہاب روپڑی، مولانا ڈاکٹر مختار احمد ندیم، مفتی شفیق اعوان، مولانا عبدالستار نیازی، مفتی فتح محمد راشدی، علامہ میر آصف اکبر قادری، مفتی عبید اللہ قادری، فیصل آباد سے مولانا زاہد محمود قاسمی، مولانا امجد، مفتی عبدالمعید اسد لدھیانوی، مولانا ضیاء مدنی، علامہ محمد ریاض کھرل، مولانا شبیر الحسنین شیرازی، مولانا محمد اسلم ساقی، مولانا محمد یوسف، مولانا محمد عبدالغفار، مولانا سکندر حیات زکی کے علاوہ ڈویژن، ڈسٹرکٹ و تحصیل امن کمیٹیوں سے تعلق رکھنے والے تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام و مشائخ عظام نے شرکت کی۔

کانفرنس سے مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ ہے جو اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا اور لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا، پاکستان کی سلامتی و تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں، علماء کرام منبر و محراب کے ذریعے پاکستان میں قومی یکجہتی، امن، مذہبی ہم آہنگی اور ملکی وحدت کو پیدا کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آیا ہم ایک قوم ہیں، نظریہ پاکستان ہی پاکستان کی بقاء کا ضامن ہے۔ جب بھی ہمارا ملک خوشحالی کی طرف گامزن ہوتا ہے تو بھارتی حکومت کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہوتی، بھارت نے اگر کسی قسم کی جارحیت مسلط کی تو پوری قوم اپنے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی۔ ہم ایک متحد قوم بن کر ہی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں، بھارت اور مودی کا ناپاک ایجنڈا پاکستان میں نہیں چلنے دیں گے۔ آخر میں کمشنر فیصل آباد مریم خان، آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اور تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام، امن کمیٹیوں کے عمائدین اور شرکاء کا فیصل آباد ڈویژن میں قومی یکجہتی کانفرنس میں تشریف آوری پر شکریہ اداکرتے ہیں۔ آخر میں ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ہر بھارتی اقدام کا جواب سود سمیت واپس کیا جائیگا: فیصل واوڈا
  • پاکستان میں بھارتی ویب سائٹس بلاک کردی گئی ہیں: فیصل واوڈا
  • پاکستان کی جانب سے کئی بھارتی ویب سائٹس بلاک
  • قابل آرمی چیف کے ہوتے ہوئے ہمیں کوئی ڈر نہیں، فیصل واوڈا
  • بھارت نے جارحیت کی تو پوری قوم منہ توڑ جواب دے گی، قومی یکجہتی کانفرنس
  • بھارت کو معلوم بھی نہیں ہوگا ہم کہاں سے گھسیں گے اور کہاں پھٹیں گے، فیصل واوڈا
  • حکومت پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس میں بلائے، فیصل واوڈا
  • وزیراعظم پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیوں کو ایک جگہ بٹھائیں، فیصل واوڈا کا اے پی سی بلانے کا مطالبہ
  • وزیراعظم پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیوں کو ایک جگہ بٹھائیں، فیصل واوڈا کا اے پی سی بلانے کا مطالبہ