ڈیرہ غازی خان: کور کمانڈر پشاور کی ڈی آئی خان اور ٹانک کے عمائدین و مشران سے خصوصی نشست ہوئی جس میں شرکا نے فتنہ الخوارج کے خلاف فوج کا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی خان میں پاک فوج کے زیر اہتمام کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کے ساتھ ڈی آئی خان اور ٹانک کے مشران اور مشائخ دین کے ساتھ خصوصی نشست انعقاد کیا گیا۔ 

تقریب میں بڑی تعداد میں عمائدین، مشران، مشائخ دین، مقامی صحافی اور بڑی تعداد میں سول انتظامیہ کے لوگوں نے شرکت کی۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

شرکا نے امن و امان کی بحالی کے لیے افواجِ پاکستان کے غیر متزلزل جذبے اور قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ شرکاء نے فتتہ الخوارج کے خلاف پاک فوج اور ریاستی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔ 

کور کمانڈر نے عمائدین و مشران سے تفصیلی گفتگو کی اور ان کے مسائل سنے۔ کور کمانڈر نے شرکاء کو یقین دلایا کہ پاک فوج علاقے میں نہ صرف امن و امان کی بحالی یقینی بنائے گی بلکہ علاقائی ترقی اور خوشحالی میں بھی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ 

کور کمانڈر نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور ان سے منسلک تمام لوگوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جارہی ہے ان کے پاس بچنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ وہ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیں۔ 

عمائدین و مشران نے تعلیم و صحت خصوصاً نوجوانوں اور بچیوں کے لے تعلیم کے حوالے سے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

شرکاء نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لے کر پاکستان پر الزام تراشی کی ہندوستان کا مکروہ چہرہ پوری دنیا دیکھ چکی ہے، بھارت کے گھناؤنے کھیل کو ہم خاک میں ملا دیں گے، ہم ہندوستان کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

بھارت نے پہلے پلوامہ اور اب پہلگام کروایا، پہلگام کا واقعہ خود بھارتی سیکیورٹی اداروں پر سوالیہ نشان ہے، بھارت کی جرأت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے اور اگر یہ غلطی کر بیٹھا تو منہ کی جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کور کمانڈر پشاور پاک فوج

پڑھیں:

پاکستان میں بائیولوجیکل ہتھیار پر پابندی عائد، بل سینیٹ سے منظور

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ میں بائیولوجیکل اور مہلک ہتھیارکنونشن عملدرآمد بل منظور کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینیٹ میں منظور کئے گئے بل کے تحت پاکستان میں بائیولوجیکل ہتھیار پر پابندی عائد ہوگی، کوئی شخص مہلک ہتھیار تیار ، ذخیرہ، ٹرانسپورٹ ، امپورٹ اور ایکسپورٹ نہیں کرےگا۔
ذرائع کے مطابق بل کا اطلاق ہر پاکستانی اور ہر اس شخص پرہوگا جوپاکستانی حدود میں جرم یا پاکستان کےخلاف جرم کرے، بل کا اطلاق پاکستانی علاقے میں موجود غیر ملکی پر بھی ہوگا۔
بل کے تحت کوئی شخص ایسا مواد یا ٹیکنالوجی حاصل نہیں کرےگا جوبائیولوجیکل ہتھیاربنانے میں استعمال ہو، مہلک ہتھیار تیار، ذخیرہ، ٹرانسفرکرنے پر 25 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔اس کے علاوہ سینٹرل اتھارٹی پر امن مقاصد کےلئے اس کے استعمال کے حوالے سے اجازت دےگی۔

لاہور؛ دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی، 5افراد جاں بحق

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کیخلاف مہم جوئی سے انکار کی سزا؛ مودی نے ناردرن کمانڈر کو عہدے سے ہٹا دیا
  • فتنہ الخوارج کے پاس واحد راستہ ہے کہ ہتھیار ڈال دیں، کور کمانڈر پشاور
  • پاکستان میں بائیولوجیکل ہتھیار پر پابندی عائد، بل سینیٹ سے منظور
  • پہلگام واقعہ؛ مودی سرکار نے نادرن کمانڈر کو برطرف کردیا
  • کمانڈر کی تبدیلی کام نہ آئی؛ بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر کے اگلے مورچوں پر جانے سے انکار
  • کمانڈر کی تبدیلی کے باوجود بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر کے اگلے مورچوں پر جانے سے انکار
  • پی ٹی آ ئی کو عدالتی طوفان کا سامنا، ڈائیلاگ یا نااہلی کا راستہ رہ گیا،انصار عباسی نے اپنے کالم میں بتادیا
  • مصالحت اور پسپائی کا راستہ جبر کرنے والے کو مزید جبر کا موقع فراہم کرے گا ، چینی وزیر خارجہ
  • لاہور: کاہنہ میں راستہ مانگنے پر فیملی پر بہیمانہ تشدد، دو ملزمان گرفتار