آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، پہلگام واقعہ کی صورتحال بارے آگاہ کیا

جاتی امراء میں قائد مسلم لیگ نون سے ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، ملک کا مستقبل روشن ہے ہم جاگ رہے ہیں، پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ ہے، بھارت ماضی میں بھی اس طرح کے مختلف ڈرامے کرچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ نون میاں نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں جبکہ شہباز شریف نے دوران گفتگو نواز شریف کو پہلگام واقعے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، ملک کا مستقبل روشن ہے ہم جاگ رہے ہیں، پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ ہے، بھارت ماضی میں بھی اس طرح کے مختلف ڈرامے کرچکا ہے۔ آخر میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، ہر طرح کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے متحرک، بین الاقوامی رابطوں کا آغاز
  • ’پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے گا‘، بھارت سے کشیدگی کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا پر متحرک
  • اگلے 36 گھنٹے اہم، بھارت کی کسی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: عطا اللہ تارڑ
  • پاکستان بھارت کشیدگی پر امریکا متحرک ہو گیا، پُرامن رہنے کا مشورہ
  • بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ
  • پاک بھارت کشیدگی: ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
  • پاک بھارت کشیدگی، پی آئی اے کا ملائشیا روٹ پر ساڑھے 7 گھنٹے کا اضافی سفر
  • شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، پہلگام واقعہ کی صورتحال بارے آگاہ کیا
  • پاکستان بھارت کشیدگی؛ وزیراعظم شہباز میاں نواز شریف سے مشورہ لینے جاتی امرا چلے گئے