پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کا دیوالیہ نکلنے لگا
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کا دیوالیہ نکلنے لگا ، بھارتی ایئرلائنز کو 6 روز میں 130 کروڑ بھارتی روپے سے زائد نقصان ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود بندش کا ساتواں روز ہے، بھارتی رجسٹرڈ ایئرلائنز کی دہلی سے کابل،تاشقنداورالماتے، دہلی سے ماسکو ،استنبول اور تہران کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔جس کے باعث بھارتی ایئرلائنز مسافروں کو رقوم واپس کرنے کی یقین دہانیاں کرانے پر مجبور ہے، نقصان میں جانیوالی ایئرلائنز میں ایئرانڈیا،انڈیگو،اسپائس جیٹ شامل ہیں۔
بھارت کی وستارا، ایئرانڈیا ایکسپریس اور اکاسا ایئرلائنز بھی شدید مندی کا شکار ہے ، گزشتہ 6 روز کے دوران 600 سے زائد بھارتی پروازیں متاثرہوئیں اور بھارتی ایئرلائنز کو 130 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہوچکا ہے، جس میں مزید اضافہ ہوگا۔پاکستان کی فضائی حدود بندش سے بھارتی طیاروں کو لمبے روٹ سے فیول اور دیگر دگنے اخراجات کا سامنا ہے۔
بھارت کی امریکا یورپ برطانیہ کے لمبے روٹس پر پروازوں کو ری فیولنگ کے لئے دوبار لینڈنگ اور ٹیک بھی کیا جارہا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ری فیولنگ کے لیے بھارتی طیاروں کو لینڈنگ پر بھاری ایئرپورٹ چارجز دینا پڑ رہے ہیں، امریکہ برطانیہ یورپی ملکوں کی پروازوں پر دو بار ری فیولنگ سے بھارتی ایرلائنز کے اخراجات دگنے ہوگئے ہیں۔
بھارتی ایئرلائنز کے عملہ کو بھی ڈیوٹی ٹائم اور آرام میں بھی خلل کا سامنا ہے جبکہ بھارتی مسافروں کو کنیکٹنگ فلائٹس پر پہنچنے میں دشواری کا بھی سامنا ہے۔دہلی، ممبئی، بنگلور، امرتسر سمیت دیگر ایئرپورٹس کی لمبے روٹس پر جانے والی بھارتی پروازوں کے اضافی اخراجات نے ایرلائنز کی چیخیں نکال دی ہیں۔خیال رہے پاکستان نے ابتدائی طور بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود ایک ماہ کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بھارتی ایئرلائنز
پڑھیں:
ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی ناکام، پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے اسے مار گرایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ ملکر دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیں گی۔