صدرلاہور چیمبر کا قومی یکجہتی کےلیے بڑا قدم ؛ 10 ملین روپے سے ’’وار فنڈ‘‘قائم
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
سٹی 42: صدرلاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے جنگی حالات میں قومی یکجہتی کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 10 ملین روپے سے ’’وار فنڈ‘‘قائم کر دیا
صدرمیاں ابوذر شاد کا کہنا تھا کہ لاہور چیمبر نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے،وار فنڈ مسلح افواج اور قوم سے اظہار یکجہتی ہے،کاروباری برادری اور عوام اس فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،پاکستان کی سالمیت کے لیے بزنس کمیونٹی ہر قربانی کیلئے تیار ہے،وار فنڈ کا مقصد مشکل وقت میں قومی اداروں کو سپورٹ کرنا ہے،
بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
قائم مقام صدر کی بین الاقوامی اداروں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل
کراچی:قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے بین الاقوامی فلاحی اداروں سے پاکستان بالخصوص جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کردی۔
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سیلاب متاثرین کیلئے بروقت امداد پر زور دیا۔
دریں اثنا قائم مقام صدر مملکت سے ایوان صدر میں سینیٹر رانا ثنا الّلہ خان نے بطور سینیٹر پہلی رسمی ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریٹری جنرل ہمایوں خان نے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے پارٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔