وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
وزیر اعلیٰ کی خصوصی درخواست پر وفاقی وزیر برائے اوورسیز نے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کا دفتر گلگت بلتستان میں کھولنے کے احکامات جاری کئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی وفاقی وزیر برائے اوورسیز چوہدری سالک حسین سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے ہنرمند نوجوانوں کو روزگار کیلئے بیرون ممالک بھجوانے کی سفارش کی گئی، وزیر اعلیٰ کی خصوصی درخواست پر وفاقی وزیر برائے اوورسیز نے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کا دفتر گلگت بلتستان میں کھولنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں فنی تربیت، Hospitality، نرسنگ، کوہ پیمائی، سکلڈ لیبر، آئی ٹی سمیت دیگر اہم شعبوں میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ بیرون ممالک روزگار کیلئے گلگت بلتستان کے ہونہار نوجوانوں کو خصوصی ترجیح دی جائے۔ وفاقی وزیر اوورسیز چوہدری سالک حسین نے وزیر اعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان کے تربیت یافتہ نوجوانوں کو بیرون ممالک روزگار کی فراہمی میں خصوصی ترجیح دی جائے گی۔ گلگت بلتستان ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ بہت جلد صوبے میں اوورسیر لیزان آفیس کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ بیرون ممالک روزگار کے حوالے سے درپیش مشکلات کو دور کیا جاسکے۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر ایم ڈی اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن نصیر کاشانی اور اوورسیز بیورو کے ڈی جی طیب کو گلگت بلتستان میں لیزان آفس کے قیام اور بیرون ممالک گلگت بلتستان کے ہنرمند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کرنے کے احکامات دیئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو بیرون ممالک وفاقی وزیر وزیر اعلی
پڑھیں:
مون سون کا پانچواں اسپیل,گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں سیلاب کا الرٹ جاری
اسلام آباد:این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسی آپریشن سینٹر نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔گلگت بلتستان میں گلگت، اسکردو، ہنزہ اور شگر کے علاقوں 28 تا 31 جولائی کے دوران بارش متوقع ہے. اس دوران کشمیر میں مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے پیش نظر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔وادی چترال، بونی اور ریشن کے علاقوں میں ممکنہ بارش اور گلیشرز کے پگھلنے کے باعث دریائے چترال کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ بارشوں کے پیش نظر مظفرآباد اور باغ کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔این ڈی ایم اے کی تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال کے پیش نظر پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔ تمام ادارے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اہلکار، مشینری اور ریسکیو ٹیمیں تیار رکھیں۔مقامی انتظامیہ اور پی ڈی ایم ایز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور بروقت اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی۔