پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی پابندیاں شرمناک عمل ہے، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پاکستانی نیوز چینلز کو بلاک کرنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کی فسطائیت کا ثبوت ہے، انتہا پسند مودی سرکار پابندیوں سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو چھپا نہیں سکتی، کسی بھی قسم کی پابندی کشمیری عوام کو راہ آزادی سے ہٹا نہیں سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی پابندیاں شرمناک عمل ہے۔ انہوں نے بھارت میں پاکستانی چینلز اور اینکرز پر پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں جب الیکشن قریب آتے ہیں تو بی جے پی فالس فلیگ آپریشن کر کے ہمدردیاں بٹورتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی نیوز چینلز کو بلاک کرنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کی فسطائیت کا ثبوت ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ انتہا پسند مودی سرکار پابندیوں سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو چھپا نہیں سکتی، کسی بھی قسم کی پابندی کشمیری عوام کو راہ آزادی سے ہٹا نہیں سکتی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید؛ تعداد 5 ہوگئی
قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ کی مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا اس طرح صرف دو روز میں شہادتوں کی تعداد 5 ہوگئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع پونچھ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی۔
جس کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے خواتین کی بے عزتی کی گئی اور بزرگوں تک کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو نہتے نوجوان موقع پر شہید ہوگئے۔
مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی حکومت نے نوجوانوں کو مسلح عسکریت پسند ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے واقعے کو مقابلہ قرار دیا۔
قابض بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے نوجوانوں کی لاشیں لواحقین کے بجائے پولیس کے حوالے کردیں۔
شہید نوجوانوں کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی لاشوں کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں قابض بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کردیا تھا۔