پاکستان نے افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانے کی اجازت دے دی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے 150 افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانے کی اجازت دے دی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزارت خارجہ نے افغان سفارت خانے کو جوابی مراسلے کے ذریعے آگاہ کر دیا۔ فیصلہ پاکستان اور افغانستان کے مابین خوشگوار تعلقات کے پیشِ نظر کیا گیا۔
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف ان افغان ٹرکوں کو بھارت جانےکی اجازت دی گئی ہے جو 25 اپریل سے قبل پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔ وزارت خارجہ نے ڈیڑھ سو افغان ٹرکوں کی فہرست متعلقہ حکام کو بھجوا دی۔
بھارت نے ارشد ندیم کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا
افغان سفارتخانے نے 28 اپریل کو درخواست کی تھی کہ پاکستان میں پھنسے افغان ٹرکوں کو بھارت جانے کی اجازت دی جائے ۔ ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندی کے باعث بھارت جانے والے افغان ٹرک مختلف پوائنٹس پر پھنس گئے تھے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: افغان ٹرکوں کو بھارت جانے کی اجازت
پڑھیں:
بھارت سے ایک پاکستانی سفارت کار اور عملے کے 7 ارکا ن بذریعہ واہگہ بارڈر وطن واپس پہنچ گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعے پر بے بنیاد الزامات کے بعد واہگہ کے راستے بھارتی شہریوں کی واپسی اور پاکستانی شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارت سے ایک پاکستانی سفارت کار اور عملے کے 7 ارکا ن واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
واہگہ بارڈرذرائع کے مطابق بھارت سے پاکستانی سفارتکار سہیل قمر اور عملے کے 4 ارکان شام کو واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے۔
اس سے قبل سہ پہر کو بھی پاکستانی سفارت خانے کے 3 ارکان اور ان کے 26 فیملی ممبران واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچے تھے۔
بھارت نے ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل بلاک کردیا
مزید :