Islam Times:
2025-09-18@17:15:02 GMT

شام میں گرم ہوتے ہوئے محاذ

اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT

شام میں گرم ہوتے ہوئے محاذ

اسلام ٹائمز: اسرائیلی طیاروں کی جنوبی دمشق پر بمباری ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب شام کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسد الشیبانی نے العریبیہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”نیا شام صیہونی حکومت سمیت خطے کے کسی بھی فریق کے لیے خطرہ نہیں ہے“۔ تاہم اپنا اقتدار سلامت رکھنے کے لیے شام کے نئے حکام ہر کسی کے سامنے امن کا راگ الاپ کر کیا خود کو ہر کسی کی نظر میں قابل قبول بنا سکتے ہیں؟ یہ الگ بات ہے۔ تحریر: سید تنویر حیدر

جولانی فورسز اور شامی دروز کے مابین تنازعے میں اب اسرائیل بھی داخل ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق کے مضافات میں ”سہنایا“ کے اندر تین سیکیورٹی اہداف پر بمباری کی ہے جس میں دمشق پر قابض جولانی فورس کے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جنوبی دمشق کے قصبوں سہنایا اور اشرفیہ سہنایا کے مضافات میں مسلح گروہوں کے ٹھکانوں پر پانچ بار بمباری کی۔ یہ ایسے میں ہے جب دمشق کے مضافات میں دروزی آبادی والے علاقوں پر جولانی فورسز کے حملے کے بعد صیہونی حکامت کے وزیر اعظم نیتھن یاہو اور وزیر دفاع کاٹز (Katz) نے ایک مشترکہ بیان میں دروز قبائل کے دفاع میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”اسرائیلی فوج نے انتباہی کاروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے ایک گروہ پر حملہ کیا ہے جو حملے کی تیاری کر رہے تھے“۔

دروز کی حمایت میں اسرائیل کے وزیراعظم یوف کیش نے کہا ہے کہ ”اسرائیل دروز کی حمایت کرتا ہے اور انہیں نقصان نہیں پہنچنے دے گا“۔ حکومت کے توانائی کے وزیر ایلی کوہن نے بھی دروز کے دفاع میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہم دروز کے خلاف کسی بھی کاروائی پر خاموش نہیں رہیں گے“۔ مقامی ذرائع کے مطابق جولانی افواج دمشق کے دیہی علاقوں پر اپنے حملوں میں فالکن ڈرونز استعمال کر رہی ہیں۔ مقامی ذرائع نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ جولانی افواج کا ایک حصہ شمالی شام میں حما اور ادلب کے دیہی علاقوں سے دمشق کے دیہی علاقوں سہنایا اور جرمانہ کی طرف بھیجا گیا ہے۔ ساتھ ہی دمشق کے نواح میں واقع شہر جرامنہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی دمشق کے قصبوں سہنایا اور اشرفیہ سہنایا کے مضافات میں مسلح گروہوں کے ٹھکانوں پر اب تک کئی بار بمباری ہو چکی ہے۔ اشرفیہ سہنایا ایک شامی شہر ہے جو دمشق سے دس کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ اس شہر کے باشندے دروز ہیں۔ اشرفیہ سہنایا کے باشندوں کی تعداد بیس ہزار بتائی جاتی ہے۔ ترکی اور دمشق سے قربت نیز درعا دمشق شاہراہ گزرنے کی وجہ سے یہاں کی آبادی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی اثناء میں ذرائع کے مطابق لبنانی دروز نے شام کے شہر جرامنہ میں ہونے والے واقعات کے خلاف احتجاجاً کوہ لبنان کے علاقے عالیہ میں ایک سڑک کو بند کر دیا ہے۔ ان حالات میں لبنان کی پروگریسو سوشلسٹ پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی کے سابق سربراہ اور دروز رہنما ولید جمبلات نے شام میں باغی حکومت کے ساتھ ساتھ ترکی، سعودی عرب، قطر اور اردن کے ساتھ گہرے رابطے قائم کیے ہیں اور ان ممالک کے متعلقہ افراد سے اشرافیہ سہنایا کے علاقے میں جنگ بندی کے لیے کام کرنے کی اپیل کی ہے۔

اسرائیلی طیاروں کی جنوبی دمشق پر بمباری ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب شام کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسد الشیبانی نے العریبیہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”نیا شام صیہونی حکومت سمیت خطے کے کسی بھی فریق کے لیے خطرہ نہیں ہے“۔ تاہم اپنا اقتدار سلامت رکھنے کے لیے شام کے نئے حکام ہر کسی کے سامنے امن کا راگ الاپ کر کیا خود کو ہر کسی کی نظر میں قابل قبول بنا سکتے ہیں؟ یہ الگ بات ہے۔ صورت حال یہ ہے کہ شام میں جاری موجودہ خانہ جنگی کے دوران اس وقت تخت شام پر کئی قسم کے لشکر اپنی نظریں گاڑے ہوئے ہیں اور اپنی منزل مقصود تک پہنچنے کے لیے اپنے گھوڑوں کو ایڑ لگائے ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق ہوئے کہا ہے کہ کے مضافات میں سہنایا کے حکومت کے کے وزیر دمشق کے کے لیے

پڑھیں:

26 نومبر احتجاج کیس، پی ٹی آئی کے 3 ایم این ایز کی ضمانت کی درخواستیں خارج

اے ٹی سی کے جج نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 3 ایم این ایز کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں منسوخ کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی ایم این ایز آصف خان، فضل محمود اور ساجد مہمند کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں منسوخ کر دیں۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز تھانہ کوہسار میں درج 26 نومبر احتجاج کیس میں نامزد ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے عدالت سے ضمانت کیلئے رجوع کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کے ساتھ جاری مذاکرات‘ جلدسکیورٹی معاہدہ طے پا سکتا ہے.احمد الشرع
  • غزہ میں ہسپتال تباہی کے دہانے پر، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ
  • انسان بیج ہوتے ہیں
  • سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کا شاہانہ استقبال
  • بسکٹ میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ حیران کن وجہ جانیے
  • استاد امانت علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 51 برس گزر گئے
  • مہمان خصوصی کاحشرنشر
  • عراق پر اسرائیلی حملے کی وارننگ کے بعد دفاعی اقدامات کا آغاز
  • فلسطینی جنگلی جانور ہیں، امریکی وزیر خارجہ کی بوکھلاہٹ
  • 26 نومبر احتجاج کیس، پی ٹی آئی کے 3 ایم این ایز کی ضمانت کی درخواستیں خارج