Express News:
2025-05-01@17:24:31 GMT

ضلع خاران سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT

کوئٹہ:

بلوچستان کے ضلع خاران سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دونوں افراد کی لاشیں دو مختلف مقامات سے ملیں، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دونوں افراد کو گولیاں مار کے قتل کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے اور شناخت کا عمل جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارت؛ کرکٹ میچ کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر نوجوان بیدردی سے قتل

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر منگلور میں کرکٹ میچ کے دوران ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے پر نوجوان کو ہندوتوا کے جنونیوں نے بہیمانہ تشدد کرکے مار ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ منگلور شہر کے بھاترا کلورتی مندر کے قریب پیش آیا جہاں کرکٹ کا میچ جاری تھا۔

میچ کے دوران کسی بات پر مقتول نوجوان کا سچن نامی نوجوان سے جھگڑا ہوا تھا جس پر وہ اپنے ساتھیوں کو بھی بلایا۔

تشدد پر مائل اس ہجوم نے لاٹھی، ڈنڈے اور راڈوں سے حملہ کردیا۔ بہیمانہ تشدد سے لڑکے کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

پولیس نے کھیل کے میدان پر پہنچ کر لاش کو برآمد کرکے قتل کے الزام میں 15 افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ 3 افراد فرار ہوگئے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق موت کی وجہ اندرونی چوٹیں اور زیادہ خون بہنے کے باعث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیس نے تاحال قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • طوفانی بارش کے پیش نظرچیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پرسی ڈی اے، ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں فیلڈ میں موجود
  •  گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعات معمول، ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے عوام کی زندگیاں خطرے میں
  •  گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، 50 ہزار روپے جرمانہ، 6 مقدمات درج
  • ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں ،ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر9افراد گرفتار
  • بھارت؛ کرکٹ میچ کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر نوجوان بیدردی سے قتل
  • زیارت، سی ٹی ڈی کی مبینہ کارروائی، چوتیر سے سات افراد کی لاشیں برآمد
  • زیارت، چوتیر سے سات افراد کی لاشیں برآمد، اہل علاقہ کا احتجاج
  • بلوچستان: زیارت سے 7 افراد کی لاشیں برآمد
  • گلگت، پشتنی باشندگان کا دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم