سٹی42:ویسٹرلی وِنڈز نے گرمی کی لہر  Heat Wave کے ستائے  انسانوں، حیوانوں اور نباتات کو ہشاش بشاش کر دیا۔ 

اسلام ااباد، راولپنڈی، مری اور بہت سے دیگر علاقوں میں بارش ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اسلام آباد سے آگے  ہری پور  اور گردونواع میں تیز ہواوں اور کالی گھٹاوں کے ساتھ تیزبارش شروع ہونے کی خبریں آئی ہیں۔ 

 غیر معمولی کالی گھٹاؤں نے ہری پور شہر  میں دن کے اجالے کو رات کے گہرے اندھیرے میں بد ڈالا۔ بازاروں میں روزمرہ کاموں میں مصروف شہری اس اچانک کایا کلپ سے حیران ہو گئے۔

دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا

 چند ہی لمحوں میں تیز بارش برسنے لگی اور  دیکھتے ہی دیکھتے جل تھل ایک ہو گیا۔   تیز ہواوں اور بارش کے باعث  گرمی کا زور ٹوٹ گیا لیکن اس کے ساتھ ہی    شدید اندھی طوفان کے باعث بجلی کا۔نظام درہم۔برہم ہو گیا۔  شہر بھر میں بجلی منقطع وہ گئی۔

ایبٹ آباد میں بھی تھندر ساٹرام کی اطلاعات مل رہی ہیں۔  بارش کے دوران شدید گرج چمک ہوئی اور بادل گرجنے کی آواز مسلسل آتی رہی۔ بارش سے  موسم خوشگوار  وہ گیا۔ 

ایف سی انڈرپاس کے قریب تیز رفتار رکشہ اُلٹنے سے5افراد زخمی

ایبٹ آباد کے بلند پہاری سیاحتی مقامات گلیات اور ٹھنڈیانی میں بھی طوفانی ہوائوں کے ساتھ بارش جاری ہے۔ بعض علاقوں میں اس تھنڈر سٹارم سے نقصانات کا خدشہ ہے ۔

راولپنڈی میں بارش
 راولپنڈی میں تیز بارش کا سلسلہ  شروع وہ گیا ہے۔
بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
گولڑہ  میں7 ملی میتر،  شمس آباد  میں 6 ملی میٹر، راولپنڈی کچہری اور چکلالہ میں  5  ملی میٹر جبکہ سیدپور ویلیج  میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ  ہو چکی ہے۔

اٹلی:3 پاکستانی انسانی سمگلنگ کے الزامات میں گرفتار

لئی کی صورتحال

راولپنڈی کے بیچوں بیچ سے گزرتی لئی ندی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 5 فٹ ہے جبکہ شہر کے وسطی علاقہ  گوالمنڈی میں پانی 4 فٹ ہے جو معمول کے مطابق ہے۔

مری میں بارش 

بلاول بھٹو کا مزدوروں کے عالمی دن پر اہم پیغام

ملکہ کوہسار میں کالی گھٹائیں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش ژالہ باری ہے۔ 


مری۔کالی گھٹاؤں نے دن کو رات میں بدل دیا۔


مری میں بارش کے آغاز ہی میں بجلی غائب ہو گئی، مقامی شہری کہہ رہے ہیں کہ آج شام سردی واپس لوٹ آئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے 4 اپریل تک جاری رہے گا۔

تلہ گنگ میں بارش

فضائی سفر کرنے والوں کے لئے اہم خبر

تلہ گنگ وگردنواح میں تیز آندھی اور بارش  کی اطلاعات مل رہی ہیں۔

بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا ، 

گرمی سے نڈھال چہرے کھل اٹھے ۔

تیز آندھی اور بارش سے بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے ۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: میں تیز کے ساتھ

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری؛  تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

پشاور:

خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ کچھ اضلاع اور بالائی مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی کا سامنا رہے گا جب کہ بالائی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔

پشاور سمیت صوبے کے دیگر شہر کرم، اورکزئی اور مہمند کے کچھ مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور شہر میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔

شہر پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں ہوا کی نمی کا تناسب 22 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صوبے کے دیگر اہم علاقوں میں بھی شدید گرمی متوقع ہے۔

اُدھر کالام میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جب کہ سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈی آئی خان میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں چترال میں 33، تیمرگرہ میں 39، میرکھنی میں 35، بنوں میں 44، بالاکوٹ میں 38  اور تخت بائی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ گرمی کی شدت سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • بارش کے دوران حادثات میں بچے سمیت 6 افراد جاں بحق
  • ویسٹرلی وِنڈز نے پنجاب کے شمالی اور وسطی علاقوں میں ہر طرف بارش برسا دی
  • اسلام آباد سمیت ملک کے شمالی حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، گرمی کی شدت میں کمی
  • کراچی سے دیگر شہروں کو سپلائی کی جانیوالی ممنوعہ ادویات پکڑی گئیں، ملزم گرفتار
  • تیز بارش دیکھتے ہی دیکھتے رحمت سے زحمت بن گئی
  • راولپنڈی میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے
  • کراچی سے دیگر شہروں کو سپلائی کی جانے والی ممنوعہ ادویات پکڑی گئیں، ملزم گرفتار
  • خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری؛  تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
  • پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری