چھ افراد ڈیم پر سیر کیلئے گئے ، طوفان سےکشتی ڈوب گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
سٹی42: آج جمعرات کی شام آندھی چلنے سے خانپور ڈیم میں کشتی الٹ گئی۔ کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد ڈوب گئے۔
ہری پور سے آمدہ خبر کے مطابق ڈیم کے قریب رہنے والے مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیوں نے پانچ افراد کو نکال زندہ لیا ا، یک شخص کو تاحال نہیں نکالا جا سکا۔
ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور کشتی کے اب تک گم شدہ سوا کی تلاش میں مصروف ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ پشاور سے خان پور ڈیم پر سیر کے لیے آنے والی فیملی کی کشتی کو اچانک آنے والے شدید طوفان کے باعث حادثہ پیش آیا۔
شدید طوفان کے دوران آندھی سے ڈیم میں کشتی الٹ گئی۔ کشتی مین سوار تمام افراد پانی میں ڈوب گئے۔
اس حادثہ کے فوراً بعد ڈیم کے کنارے پر موجود مقامی غوطہ خوروں نے انسانی ہمدردی کے تحت فوری چور پر پانی میں چھلانگیں لگا دیں۔ ان باہمت غوطہ خوروں نے پانی میں ڈوبنے والے 5 افراد کو ذندہ نکال لیا۔ اس دوران ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی اطلاع ملنے پر ضروری ساز و سامان کے ساتھ ڈیم پر پہنچ گئے۔
دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا
ایک شخص ابھی تک لاپتہ ہے۔ جسکی تلاش جاری ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بلوچستان: آلو سے لدھا ٹرک الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق
—فائل فوٹوبلوچستان کے ضلع پشین میں آلو سے لدھا ٹرک الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق آلو سے لدھا ٹرک پنجاب سے کوئٹہ جارہا تھا کہ پشین کی تحصیل نانا صاحب کے علاقے کلی دلسور کے قریب الٹ گیا، حادثے میں متاثرہ ٹرک میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کراچی ایئرپورٹ ، کاظم آباد کے قریب پانی کا ٹینکر الٹ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔
حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ضلع مستونگ سے ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔