پہلگام واقعہ کا ذمہ دار بھارت خود ،پاکستان اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے،عطاء تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ بھارت نے بغیر شواہد کے پاکستان پر الزامات عائد کئے ، پہلگام واقعہ کا ذمہ دار بھارت خود ہے،انٹیلی جنس اطلاعات تھیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرے گا
عالمی نشریاتی ادارے ”سی این این“ سے گفتگوکرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑنے کہاکہ بھارت کے پاس کسی قسم کے شواہد موجود نہیں ہیں، ہمارے پاس مستند انٹیلی جنس اطلاعات تھیں کہ انڈیا پاکستان پر حملہ کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہونے کی حیثیت سے یہ ہمارا فرض ہے کہ یہ معلومات عالمی برادری سے شیئر کریں۔
انہوں نے کہاکہ پاک فوج بہادر فورس ہے جو وطن عزیز کا دفاع کرنا جانتی ہے،پاکستان کے عوام پرعزم اور اپنے وطن کے لئے متحد ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان پرامن ملک ہے اور ہمیشہ پرامن بقائے باہمی کا خواہاں رہا ہے، پاکستان اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے۔
عطاء اللہ تارڑنے کہاکہ پاکستان نے پہلگام واقعہ کی منصفانہ اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کی تاہم بھارت نے انگلی اٹھانا جاری رکھا، ماضی میں بھی انہوں نے ایسے واقعات کے الزامات بغیر تحقیقات کے پاکستان پر عائد کئے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت یہ اصرار تو کرتا ہے کہ یہ حملہ سرحد پار سے تھا لیکن اس کے پاس اپنا یہ الزام ثابت کرنے کے لئے کوئی ثبوت نہیں ہیں، کیا بھارت کے پاس کوئی شواہد ہیں کہ پہلگام حملے میں ملوث شدت پسند پاکستان میں مقیم ہیں؟ بھارت کی حکومت اب تک کسی ایک گروپ کا تعین نہیں کر سکی جو اس واقعہ میں ملوث ہو۔
عطاء اللہ تارڑنے کہاکہ بھارت کو دنیا کو بتانا ہوگا کہ اس میں کون ملوث ہے، صرف یہ الزام عائد نہیں کیا جا سکتا کہ اس کے پیچھے پاکستان ہے، پاکستان نے اس واقعہ پر منصفانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی، پا کستان اپنے دوست ممالک کے ساتھ رابطے میں، ہم اپنا نکتہ نظر پیش کر رہے ہیں، اس ساری صورتحال میں پاکستان نہ تو جارح ہے اور نہ ہی اشتعال دلانے والا۔
انہوں نے کہاکہ کشیدگی میں اضافے میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں، پاکستان اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے اور ہم اپنے ملک کا دفاع کریں گے۔
عطاء اللہ تارڑنے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج چوکس اور کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عطاء اللہ تارڑنے کہاکہ انہوں نے کہاکہ پاکستان پر
پڑھیں:
سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کے دہرے آبی رویئے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے۔ ایک طرف بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دیتا ہے، دوسری طرف سیلابی پانی پاکستان کی طرف چھوڑ دیتا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے سلال ڈیم کےگیٹ کھول کر لاکھوں پاکستانیوں کو سیلابی خطرے سے دو چار کر دیا، دریاؤں کے پانی کو تنازع نہیں بلکہ ذمے داری کے ساتھ چلایا جانا چاہیے، بھارت کی غیر ذمے دارانہ پالیسی خطے کے امن اور اعتماد کے لیے خطرناک ہے۔بھارت کی جانب سے پانی کے بہاؤ سے متعلق بر وقت معلومات نہ دینا چیلنج بن گیا ہے، دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر یقینی صورتِ حال پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے آبپاشی کے نظام اور زرعی شعبے کو خطرات ہیں، دریائے چناب میں اچانک پانی کی کمی یا زیادتی سے نہری نظام متاثر ہو سکتا ہے، دریائے چناب پنجاب کے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبے کو سیراب کرتا ہے، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی سے فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے کسانوں کا روزگار دریاؤں کے منظم بہاؤ سے جڑا ہے، بھارت کی غیر یقینی آبی پالیسی زرعی خطرات میں اضافہ کر رہی ہے، آبی وسائل کو ذمے دارانہ طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔بھارت کو معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بھارت کو مغربی دریاؤں کے پانی کو ذخیرہ کرنے یا دوسرے کیچمنٹ میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :