لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے محنت کشوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر مزدور، ورکر، کان کنوں اور محنت کش کی عظمت کو سلام ہے،ورکروں، کان کنوں اور کار کنوں کی صنعتی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کر تی ہوں،محنت کش اللہ کا دوست اور ہم اللہ تعالی کے دوست کی قدر کرتے ہیں،جے ایس بینک کارڈ کے ذریعے ورکر ڈیجیٹل کیش ٹرانسفر، ایڈوانس سیلری اور لیبر ڈے انعامات سمیت 13دیگر فوائد حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ قصور اور سرگودھا میں 50،50 بیڈز کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کے افتتاح پر مزدوروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں،مزدوروں کے لئے رحیم یار خان میں بھی 50بیڈکا سوشل سکیورٹی ہسپتال بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ورکرز کے لئے تین شہروں میں سٹیٹ آف دی آرٹ ویلنس سنٹر بنائیں گے،لاہور میں محنت کشوں کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا 200بیڈ کا جدید ترین کارڈیک سٹی بنائیں گے، ورکروں کو بہترین معالجین سے علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ٹیلی کلینکس بنارہے ہیں، ٹیکسلا میں لیبر کالونی اور سندر سٹیٹ میں ورکر ویلفیئرکمپلیکس کاافتتاح خوش آئند ہے،اسی طرح واربرٹن میں نئی لیبر کالونی اور ملتان میں فیز ٹو بنائیں گے جبکہ فیکٹریوں میں خواتین ورکرز کی سہولت کے لئے 300 ڈے کیئر سنٹر بنارہے ہیں۔

(جاری ہے)

مریم نوازنے کہاکہ پہلی مرتبہ صوبہ بھر میں کم از کم کی اجرت کی ادائیگی یقینی بنائی جارہی ہے، محنت کش بھائیوں کی عظمت کو سلام،ورکروں کے بغیرکوئی بھی قوم ترقی کی منزلیں طے نہیں کر سکتی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بنائیں گے کے لئے

پڑھیں:

ترقی میں اہم کردار ادا کرنیوالے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آصف علی زرداری

صدر مملکت نے عالمی یومِ مزدور کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یومِ مزدور دنیا بھر کے محنت کشوں کی اپنے حقوق اور وقار کے لئے جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، ہم مزدوروں کی خودمختاری، منصفانہ اجرت، محفوظ ماحول اور سماجی تحفظ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے محنت کش مرد و خواتین کی کاوشوں، جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ مزدور کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یومِ مزدور دنیا بھر کے محنت کشوں کی اپنے حقوق اور وقار کے لئے جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، ہم مزدوروں کی خودمختاری، منصفانہ اجرت، محفوظ ماحول اور سماجی تحفظ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ مزدور اور محنت کش طبقہ ہماری معیشت اور قومی ترقی کا محرک ہے، مزدور ہمارے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، صنعتوں، زراعت اور معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہمارے کارکن ہمارا فخر ہیں، ہماری قومی ترقی محنت کشوں کی محنت اور کردار کی مرہون منت ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں نوجوانوں اور کارکنوں کے روشن مستقبل کیلئے انہیں ہنرمند بنانے پر توجہ دینا ہوگی، ہمیں اپنے کارکنوں اور نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے، مزدوروں کی ہنرمندی کیلئے ایک جامع نظام تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک منصفانہ لیبر ماحول تشکیل دینے اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہوگا، آئیے ملک میں بامعنی پالیسیوں، جامع ترقی اور ایک ایسا کلچر فروغ دیں جہاں ہر محنت کش کے کردار کا احترام کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کا عالمی یوم مزدور پر محنت کشوں کو خراجِ تحسین
  • سی بی ڈی پنجاب کا یومِ مزدور پر محنت کشوں کو خراجِ تحسین
  • ترقی کے اہم کردار محنت کش مرد و خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، صدر مملکت
  • محنت کش رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں: محسن نقوی
  • گورنر سندھ کا یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش
  • ترقی میں اہم کردار ادا کرنیوالے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آصف علی زرداری
  • پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ اسکیم کا دوبارہ آغاز
  • پاک فوج کے ہوتے ہوئے سرحد پر کشیدگی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • مریم نواز کا بڑا اعلان، پنجاب کے 59 شہروں میں ترقیاتی منصوبے شروع