یومِ مزدور کے عالمی موقع پر وزیراعلیٰ کا 84 ارب کا مجموعی پیکیج دینےکا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
صبش ڑبوک: عالمی یومِ مزدور کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محنت کشوں، ورکرز، اور کان کنوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر مزدور، ورکر اور محنت کش کی عظمت کو سلام ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ "محنت کش اللہ کا دوست ہے، اور ہم اللہ کے دوست کی قدر و احترام کرتے ہیں۔" انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے لیبر ڈے کے موقع پر محنت کشوں کے لیے تقریباً 84 ارب روپے کے مجموعی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل
وزیراعلیٰ کے مطابق راشن کارڈ کے ذریعے ورکرز اور کان کنوں کو 3 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔جے ایس بینک کارڈ کے ذریعے محنت کش ڈیجیٹل کیش ٹرانسفر، ایڈوانس سیلری اور دیگر 13 سہولیات حاصل کر سکیں گے۔قصور اور سرگودھا میں 50،50 بیڈز کے سوشل سیکیورٹی اسپتالوں کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
رحیم یار خان میں بھی 50 بیڈ کا سوشل سیکیورٹی اسپتال بنایا جائے گا۔لاہور میں 200 بیڈز پر مشتمل جدید ترین کارڈیک سٹی صرف محنت کشوں کے لیے قائم کیا جائے گا۔ٹیلی کلینکس کے ذریعے ورکروں کو ماہر معالجین سے علاج کی سہولیات میسر آئیں گی۔ٹیکسلا میں نئی لیبر کالونی اور سندر اسٹیٹ میں ورکر ویلفیئر کمپلیکس کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔واربرٹن میں نئی لیبر کالونی اور ملتان میں فیز ٹو کا آغاز بھی کیا جائے گا۔خواتین ورکرز کے لیے فیکٹریوں میں 300 ڈے کیئر سنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں کم از کم اجرت کی ادائیگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کی منزلیں طے نہیں کر سکتی۔ محنت کش بھائیوں کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہوں، حکومت ہر قدم پر آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔
پاکستان ائیر فورس کی بروقت کارروائی،بھارتی رافیل طیارے راہ فرار اختیار کر گئے
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری میں اضافہ اور معیشت کی مجموعی ترقی کے لئے شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لئے صنعت وحرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ صنعتی مصنوعات کی ملکی پیداور اضافے کے ساتھ ساتھ برآمدات بڑھانے کے لیے موٴثر پالیسی اقدامات حکومتی ترجیحات کا حصہ ہیں، صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات کا مقصد طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح ہونا چاہئے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
وزیراعظم نے کہا کہ مستقبل کی توانائی کی ضروریات کو متبادل توانائی کے ذرائع سے پورا کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام ہو رہا ہے، توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مختلف شعبوں میں شمولیت کے لئے تمام وزارتیں اور ماہرین کی بامعنی مشاورت کو یقینی بنائیں، موثر ترقیاتی پالیسیز کی تشکیل و نفاذ کے لیۓ تمام وزراتیں باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے کام کریں، تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اور بہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
پنجاب میں آندھی اور طوفان سے تباہی ، ایک شہری جاں بحق، 46 گھر متاثر
اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کی جانب سی مختلف زیر غور پالیسی تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر پاور ڈیویژن سردار اویس لغاری، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، کے معاون خصوصی ہارون اختر اور ڈائریکٹر جنرل ایس آئی ایف سی میجر جنرل اسد الرحمن چیمہ اور متعلقہ اداروں کے عہدے داران نے شرکت کی۔
مزید :