مسلمانوں اور کشمیری طلباء کو نشانہ بنانے والوں کی ذہنیت دہشت گردوں جیسی ہے، افضال انصاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ مودی حکومت ایسے عناصر کی سرپرستی کر رہی ہے جسکی وجہ سے وہ مذہب اور ذات پات کے نام پر غنڈہ گردی کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش میں سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ملک کے کئی حصوں میں مسلمانوں اور کشمیری طلباء کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ نفرت پھیلانے والے سرکاری حمایت یافتہ لوگ دہشت گردوں جیسی ذہنیت رکھتے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ سناتن پانڈے کی رہائشگاہ پر ایک نجی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے افضال انصاری نے کہا کہ پہلگام واقعہ نریندر مودی کی قیادت والی مودی حکومت کی ناکامی ہے۔ افضال انصاری نے کہا کہ حملے کی جگہ پاکستان کی سرحد سے 150 کلومیٹر دور ہے، دہشت گردوں کو ہندوستانی علاقے میں اتنی گہرائی تک پہنچنے کی جرأت کیسے ہوئی، یہ سخت ردعمل کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اندرونی مداخلت نہیں ہے تو ہندوستان کو جوابی کارروائی کرنی چاہیئے اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) کو اپنے طور پر دوبارہ حاصل کرنا چاہیئے۔
بھارت بھر میں مسلمانوں اور کشمیری طلباء پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے لیڈر نے پٹیالہ، پنجاب میں دائیں بازو کے گروپوں کے ارکان کے ذریعہ کشمیری طلباء پر حملے اور ہریانہ میں مسلمانوں کی ملکیتی دکانوں کی توڑ پھوڑ کا حوالہ دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسی طرح کے واقعات کہیں اور بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جو معصوم شہریوں کو مارتے ہیں اور جو لوگ مذہب اور ذات پات کے نام پر ہندوستان میں نفرت پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، ان کی ذہنیت ایک جیسی ہے، اس ملک کے لوگ انہیں پہچاننے لگے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ افضال انصاری نے مزید الزام لگایا کہ جب غیر ملکی دہشت گرد سرحد پار سے حملہ کرتے ہیں، حکومت کی سرپرستی اور تربیت یافتہ نفرت انگیز اور تخریب کار عناصر اندرون ملک تشدد اور دھمکیوں میں ملوث ہیں۔ افضال انصاری نے کہا کہ مودی حکومت ایسے عناصر کی سرپرستی کر رہی ہے جس کی وجہ سے وہ مذہب اور ذات پات کے نام پر غنڈہ گردی کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افضال انصاری نے رکن پارلیمنٹ کشمیری طلباء نے کہا کہ
پڑھیں:
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: پنجاب میں 18 دہشت گرد پکڑے گئے، بارودی مواد برآمد
سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک ماہ میں 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 18 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار ملزمان میں انتہائی خطرناک دہشت گرد تنظیم کا اہم رکن بھی شامل ہے جو پنجاب کے ایک شہر میں دہشت گردی کی پلاننگ مکمل کر چکا تھا۔ کارروائیاں لاہور، منڈی بہاءالدین، خوشاب، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرانوالہ، نارووال، پاک پتن، بھکر وغیرہ میں کی گئیں۔ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ای ائی ڈی بم، تین ڈیٹونیٹرز، 13 حفاظتی فیوز وائر، پمفلٹ، نقدی برآمد ہوئی۔ دہشت گردوں کی شناخت محمد کریم، علی رضا، محمد عزیز، محمد علی، ہاشم، نور الامین، سلیم ، صدام وغیرہ کے ناموں سے سے ہوئی۔ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ دریں اثنا رواں ماہ میں 4601 کومبنگ آپریشنز کے دوران 320 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، کومبنگ آپریشنز میں 109892 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔