وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہورڈویلپمنٹ پلان کے لیے ماہانہ ٹائم لائن مقررکرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد سینیئر صوبائی وزیر اور چیف سیکریٹری پنجاب کو لاہور ڈویلپمنٹ کی بروقت تکمیل کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔
لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے پہلے فیز کا مرحلہ وار جائزہ لینے کے بعد وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پراجیکٹس کا تصویری معائنہ بھی کیا، انہوں نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے لیے ماہانہ ٹائم لائن مقررکرنے کی ہدایت بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا لاہور کو 3 دن کے اندر صاف ستھرا کرنے کا حکم
اس ضمن میں مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل میں تاخیر سے عوام کی روزمرہ زندگی متاثرہوتی ہے، خود کو عوام کے سامنے جوابدہ سمجھتی ہوں، مشکل میں نہیں دیکھ سکتی۔
میونسپل کارپوریشن لاہور کی 3705 اور واسا کے زیر اہتمام230 اسٹریٹس کی تعمیر و بحالی کے لیے 30جون کی ڈیڈ لائن، واسا ورکس کے لیے 1573 گلیوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 31 جولائی کی حتمی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ’مریم نواز‘ سے منسوب زیر تعمیر اسکیم کا نام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا
لاہور ڈویلپمنٹ پلان فیز 2 میں علامہ اقبال، عزیز بھٹی اور واہگہ ٹاؤن میں گلیوں کی تعمیر ومرمت اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب ترقیاتی اسکیموں چیف سیکریٹری ڈیڈ لائن لاہور ڈیولپمنٹ پلان ماہانہ ٹائم لائن مریم نوازشریف وزیر اعلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ترقیاتی اسکیموں چیف سیکریٹری ڈیڈ لائن مریم نوازشریف وزیر اعلی کے لیے
پڑھیں:
بارڈر پر ٹینشن ہے، ہم نے ہر چیز کا مقابلہ کرنا ہے، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بارڈر پر ٹینشن ہے، ہم ہر چیز کا مقابلہ کرنا ہے، ہماری افواج وطن کی حفاظت کیلئے ہمیشہ تیار ہوتی ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ہم سب افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بچوں سرحد پر کشیدگی ہے آپ نے ڈرنا نہیں بلکہ بہادری سے مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں سے طلبا افواج کو پیغام دیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، آج اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ آپ کا تعلق کسی بھی سیاسی تنظیم سے ہو، وعدہ کریں کہ ہر قدم پاکستان کے لیے اٹھے گا، ملکی سالمیت کو نقصان پہچانے کی کسی سازش میں شریک نہیں ہونا۔
اُن کا کہنا تھا کہ سیاست کو لوگ برا سمجھتے ہیں، سیاست سے بڑی کوئی عبادت نہیں، خدمت کا دوسرا نام سیاست ہے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ آج لاہور میں 14 ہزار بچوں کو لیپ ٹاپ ملنے والے ہیں، میں آج آپ کو لیپ ٹاپ یا اسکالر شپ دینے نہیں بلکہ شاباشی دینے آئی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی کارکردگی دیکھ کر لگتا ہے کہ پنجاب اور پاکستان کا مستقبل روشن ہے، لیپ ٹاپ اور اسکالرشپ تو بہانہ ہے میں تو بچوں سے ملنے آتی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ بچے اپنی تعلیم کےلیے کسی کے محتاج نہ رہیں، لیپ ٹاپ کی تقسیم بلا تخصیص مکمل میرٹ پر کی گئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپس کےلیے1 لاکھ بچوں کی درخواستیں مجھےموصل ہوئیں، ان تمام ایک لاکھ بچوں کو لیپ ٹاپ ملیں گے، دوسرےصوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے بھی کہتی ہوں کہ بچوں کو نوازیں۔