فائل فوٹو

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی پورٹ پر کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں گدھوں کی کھالیں  برآمد کرلی گئیں۔

ترجمان کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ 

انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے ساؤتھ ایشیا پاکستان پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گدھوں کی کھال بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

کراچی: 2 کروڑ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی کی کینیڈا اسمگلنگ ناکام، مسافر گرفتار

کراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ملکی و غیر ملکی کرنسی کی کینیڈا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

گرین چینل سے کلئیر شدہ کنٹینرمیں چمڑے کی مصنوعات کے 285 پیکجز کو ظاہر کیا گیا تھا، جس کو چین بھیجا جا رہا تھا۔ 

اس کنٹینر کو عملہ نے روک کر تفصیلی جانچ پڑتال کی جس کے نتیجے میں کنٹینر میں ظاہر کردہ چمڑے کی مصنوعات کی آڑ میں ممنوعہ 14 ہزار کلوگرام گدھوں کی کھالیں برآمد ہوئیں، جن کی برآمد پر حکومت پاکستان کی جانب سے ایکسپورٹ پالیسی کے تحت پابندی ہے۔

 ترجمان کے مطابق ضبط شدہ گدھے کی کھالوں کا مجموعی وزن 14 ہزار کلوگرام ہے، جن کی مالیت 8 کروڑ روپے ہے۔

 برآمد کنندہ کے خلاف کسٹمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: گدھوں کی

پڑھیں:

انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

راولپنڈی:

ملک میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن  کرتے ہوئے 5 کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 12لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 108.61کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں

نارتھ ناظم آباد کراچی میں واقع یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 36 کلو چرس برآمد  کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

دیگر کارروائیاں*

اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے سامان میں  آٹا گوندھنے والی مشین سے منشیات برآمد  برآمد کی گئی، جس میں 1.726کلو آئس اور 0.218 کلوگرام وزنی 480 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

گلبرگ لاہور میں واقع کوریئر آفس میں دبئی بھیجے جانے والے پارسل میں جوتوں میں چھپائی گئی 70 گرام چرس برآمد  ہوئی۔ اُدھر سہراب گوٹھ کراچی میں بس ٹرمینل کے قریب گاڑی سے 45.6 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

علاوہ ازیں شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب گاڑی سے 25 کلو افیون برآمد  کرلی گئی اور 2ملزمان  کو گرفتار  کرلیا گیا۔

تمام  کارروائیوں میں انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملتان میں کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام
  • ملتان کسٹمز کی کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام،کروڑوں کا مال برآمد
  • بھارتی طبی گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • کراچی؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد
  • ایف آئی اے کراچی زون کی کارروائی: غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف  کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد