بھارتی ہندو شخص کی کشمیری خواتین کو اُکسانے کی کوشش ناکام؛ ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
بھارتی ہندو شخص نے کشمیری خواتین کو اکسانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم وہ اپنے اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ گفتگو کی ویڈیو سامنے آگئی۔
مقبوضہ کشمیر کے باشندے ہمیشہ سے خود اور وادی کو بھارت کا حصہ ماننے سے انکاری رہے ہیں، تاہم بھارتی حکومتیں اپنے تمام ادوار میں لاکھوں فوجیوں اور پولیس کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے باشندوں خصوصاً مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑتے رہے ہیں۔
بھارت کی ہندوتوا پالیسی اور پاکستان مخالف ایجنڈے کے تحت حال ہی میں ہونے والے پہلگام فالس فلیگ کے بعد سے بھارت کی جانب سے خطے کی صورت حال کو مزید کشیدہ کرنے کے لیے کئی متنازع اقدامات کیے گئے ہیں۔
اسی صورت حال کے دوران بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلم مخالف لہر چل رہی ہے، جس میں مسلمانوں خصوصاً خواتین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تازہ ویڈیو میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ سامنے آیا، جس میں بھارتی ہندو شخص نے کشمیری خواتین کو اکسانے کی کوشش کی، تاہم وہ اپنے مذموم مقصد میں ناکام ثابت ہوا۔
بھارتی ہندو شخص اور کشمیری خواتین کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ویڈیو منظر عام پر آ چکی ہے، جس میں بھارتی مرد نے بزرگ خواتین سے پوچھا کہ جو دہشت گردی کا حملہ ہوا ہے کشمیر میں اس کا آپ کو کچھ پتا ہے؟، جسپر کشمیری خواتین نے جواب دیا کہ ہمیں کچھ پتا نہیں ہے۔
ہندو مرد نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت دیش واسی ہیں، ہم ایک ہیں،کشمیر ایک ہے، جس پر کشمیری خاتون نے دو ٹوک جواب دیا کہ کشمیر کے لوگ کشمیر کے ہیں اور بھارت کے لوگ بھارت کے۔
ہندو شخص نے خواتین کو اکساتے ہوئے مزید کہا کہ کشمیر بھارت میں ہے اور کشمیر بھارت کا ہے۔ اس موقع پر بھارتی ہندو شخص نے بھارت کے حق میں نعرہ لگانے کے لیے خواتین کو اکسایا، جس پر کشمیری خاتون نے کہا کہ نہیں! کشمیر کشمیر کا ہے، بھارت الگ ہے۔ ہم بھارت ماتا کی جے نہیں بولیں گے۔
ہندو شخص نے پوچھا کہ آپ لوگ بھارت ماتا کی جے کیوں نہیں بولتے؟ جس پر کشمیری خواتین نے جواب دیا کہ ہم مسلمان ہیں، ہم کشمیری ہیں، ہم یہ نہیں بول سکتے۔ ہندو شخص نے کہا کہ بھارت میں سکھ، ہندو، مسلمان سب قومیں ہیں، کشمیر بھی بھارت کا ہے، ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، بھارت بھی آپ کا ہے، آپ لوگ بھارت کے حق میں نعرہ لگائیں۔
کشمیری خواتین نے ہندو شخص کی جانب سے اکسانے کی بھرپور کوشش کے باوجود بھارت کے حق میں نعرہ لگانے سے انکار کردیا۔ ہندو شخص خواتین کو بار بار اکساتا رہا اور مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ کہنے پر مصر رہا، تاہم کشمیری خاتون نے اسے کہا کہ کشمیر الگ ہے، ہندوستان الگ ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی ہندو شخص اور کشمیری خواتین کی گفتگو سےثابت ہوگیا کہ بھارت نے طاقت کے بل پر مقبوضہ جموں وکشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے، تاہم وہ بندوق کے زور سے کشمیریوں کے جذبہ حریت اور آزادی کی خواہش کو آج تک دبانے میں ناکام رہا ہے۔ کشمیریوں کا دو ٹوک مؤقف ثابت کرتا ہے کہ وہ ہمیشہ اس پر ثابت قدم رہیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی ہندو شخص کشمیری خواتین خواتین کو بھارت کے کشمیر کے بھارت کا
پڑھیں:
الیکٹرک بسوں کی درآمد کے ٹینڈر منسوخی کی وجہ سامنے آگئی
سٹی42: پنجاب میں الیکٹرک بسوں کی درآمد کے لیے جاری کیا گیا انٹرنیشنل ٹینڈر منسوخ کر دیا گیا ہے.
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب الیکٹرک بسوں کی خریداری ٹینڈر کے بجائے "ڈائریکٹ کنٹریکٹنگ" کے تحت کی جائے گی اور بسوں کی تیاری عالمی کمپنیوں کے بجائے مقامی سطح پر عمل میں لائی جائے گی۔
دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان اس حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں اور فیصل آباد میں الیکٹرک بسوں کی تیاری کا پلانٹ لگایا جا رہا ہے۔ منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر کچھ پارٹس درآمد کیے جائیں گے تاہم مستقبل میں مکمل بسیں پاکستان میں تیار کی جائیں گی۔
پلانٹ کی تنصیب سے نہ صرف زرمبادلہ کی بچت ہو گی بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ مزید یہ کہ بین الاقوامی سطح کی ایک نامور کمپنی سے تکنیکی معاونت حاصل کی جائے گی تاکہ بسوں کی تیاری میں معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔
ایف سی انڈرپاس کے قریب تیز رفتار رکشہ اُلٹنے سے5افراد زخمی
ذرائع کے مطابق حکومت نے رواں سال ستمبر تک الیکٹرک بسوں کے حصول کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کے لیے یوٹونگ کمپنی کی 27 الیکٹرک بسیں درآمد کی جا چکی ہیں جنہیں شہر میں کامیابی سے چلایا جا رہا ہے۔