دہشتگردی کے سب تانے بانے ’را‘ سے ملتے ہیں: سلیم حیدر خان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
سلیم حیدر خان — فائل فوٹو
گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے سب تانے بانے ’را‘ سے ملتے ہیں۔
سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پوری قوم شہادتیں دینے کے لیے تیار اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت دنیا میں سب سے بڑا دہشتگرد ملک ہے۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن پھر سے فالس فلیگ آپریشن ثابت ہوگیا۔
واضح رہے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والا فائرنگ کا واقعہ ایک مرتبہ پھر فالس فلیگ آپریشن ثابت ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز ایک ویب سائٹ نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے دستاویزات لیک کردیے۔
مبینہ لیک دستاویز میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی مکمل منصوبہ بندی موجود ہے، جس گروپ پر واقعے کا الزام لگا انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا کہ یہ ڈاکومنٹ را کا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فالس فلیگ آپریشن
پڑھیں:
سندھ حکومت کراچی کی عوام سے زیادتیاں بند کرے، بلال سلیم قادری
اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان پر بوجھ ڈال رہی ہے، حکومت وقت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کرنے چاہئیں، نہ کہ نئے نئے طریقوں سے ان کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کی عوام کے ساتھ مسلسل زیادتیاں کر رہی ہے، شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، پینے کا پانی، صفائی ستھرائی، سڑکوں کی مرمت اور نکاسی آب کے مسائل نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، سندھ حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے بجائے کراچی کے عوام کے مسائل حل کرے، حکمرانوں نے شہرِ قائد کو نظر انداز کرکے عوام کے صبر کا امتحان لیا ہے۔
بلال سلیم قادری نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے، اگر کراچی کو تباہ کیا گیا تو پورے ملک کی معیشت متاثر ہوگی، حکومت وقت ہوش کے ناخن لے اور کراچی کے عوام سے زیادتیاں بند کرے۔ بلال سلیم قادری کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے، کبھی بھاری ٹیکسوں کے نام پر تو کبھی ای چالان کے ذریعے عوام پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان پر بوجھ ڈال رہی ہے، حکومت وقت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کرنے چاہئیں، نہ کہ نئے نئے طریقوں سے ان کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جائے۔