نائب وزیراعظم کی پاناما کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاناما کے وزیر خارجہ ہاویئر ایڈورڈو مارٹنز آچا واسکیز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اماراتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاناما کے وزیر خارجہ ہاویئر ایڈورڈو مارٹنز اچا واسکیز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، وزیر خارجہ نے پاناما کے ہم منصب کو موجودہ علاقائی صورتحال سے اگاہ کیا۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کے اشتعال انگیز پراپیگنڈے اور پاکستان کے خلاف اس کے غیر قانونی یکطرفہ اقدامات سے اگاہ کیا، وزیر خارجہ نے سندھ طاس معاہدے سے دستبردار ہونا بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کے بارے میں بھی پاناما کے وزیرخارجہ کو آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ کابل کے بعد اہم پیشرفت، فیڈرل کنٹرول روم قائم
پاناما کے وزیر خارجہ نے دونوں فریقوں پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن ہونے کے ناطے دونوں فریقوں نے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسحاق ڈار بھارت پاکستان پانامہ نائب وزیراعظم ہاویئر ایڈورڈو مارٹنز آچا واسکیز وزیر خارجہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار بھارت پاکستان پانامہ پاناما کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک اسحاق ڈار
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد کا دورہ مصر: صدر، اعلیٰ حکام سے دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
قاہرہ (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سرکاری دورے پر مصر پہنچے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے صدر عبدالفتاح السیسی، مصری وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا ملاقاتوں میں سکیورٹی، انسداد دہشتگردی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تربیت، مشترکہ مشقوں اور دفاعی اشتراک کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا جنرل ساحر شمشاد نے جامعہ الازہر کے شیخ احمد الطیب سے خصوصی ملاقات کی، جس میں بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ پر زور دیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق مصری قیادت نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور جنرل ساحر شمشاد کو وزارت دفاع آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔