چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، مجموعی کارکردگی کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے کا ایک اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن، ممبر اسٹیٹ، ممبر انجینئرنگ، ممبر پلاننگ، ممبر انوائرمنٹ، ممبر ٹیکنالوجی اور سی ڈی اے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سی ڈی اے کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ خصوصا سیکٹر ڈویلپمنٹ، بیوٹیفکیشن، سینی ٹیشن، نئی شاہرات اور انڈر پاسز کی تعمیر عوام کی سفری سہولیات میں مزید بہتری خصوصا الیکڑک بسوں کی تعداد میں اضافہ، کیبل کار، خصوصا ایف نائن پارک، لیک ویو پارکس کی اپلفٹینگ، تھیم پارک، ایڈونچر پارک کے بارے میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے تمام پراجیکٹس کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ سیکٹرز ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد کے شہریوں کی پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے نے اسلام آباد کے شہریوں کے پانی کے مسائل کے حل کے لئے جہاں سی ڈی اے نے اسلام آباد واٹر ایجنسی بنائی ہے وہاں پانی کی مستقبل میں فراہمی کے لئے مختلف آپشنز کے بارے میں تفصیلی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کے علاوہ قومی اور بین الاقوامی ڈونرز سے بھی قانون کے مطابق رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد کی قانونی اور غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹوں کی لسٹ نہ صرف سی ڈی اے ویب سائٹس پر لگانے اور اسے میڈیا میں مشتہر کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام اپنی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے متعلقہ سوسائٹی کی قانونی حیثیت کے بارے میں آگاہ ہوں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے بعد ازاں مختلف شہریوں کی ذاتی طور پر شکایات سنیں اور موقع پر احکامات جاری کئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی 26 نومبر احتجاج: 82 ملزمان کا اعتراف جرم، عدالت نے سزا سنادی وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی یقین دہانی بھارت کی بوکھلاہٹ عروج پر؛ وزیراعظم شہباز شریف کا یوٹیوب چینل بھی بلاک کردیا جنوبی ایشیا میں امن کےلئے پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،امریکا بھارت کو سندھ طاس معاہدہ کی معطلی پر نوٹس دینے کا فیصلہ امید ہے پہلگام حملے پر بھارتی ردعمل علاقائی تنازع کا باعث نہیں بنے گا: امریکی نائب صدر پہلگام حملے پر آذربائیجان کا پاکستان کے حق میں بیان سامنے آگیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سی ڈی اے نے اسلام آباد چیئرمین سی ڈی اے نے کا جائزہ کی ہدایت کرنے کی

پڑھیں:

اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار

اسکرین گریب

اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات آئی 8 مرکز میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے آئی 8 مرکز میں ہلڑ بازی کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔

 ملزم کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑتے اور گالم گلوچ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ بعد ازاں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوتا بھی نظر آ رہا ہے۔

تھانہ آئی 9 پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور گاڑی کو بھی تھانے منتقل کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے
  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
  • قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
  • اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت بین الوزارتی اجلاس، بیرونِ ملک مشنز کی کارکردگی کا جائزہ
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ
  • کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ گھوٹکی کندھکوٹ پل منصوبے پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس؛ بندرگاہوں پر سہولیات کا جائزہ لیا گیا
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،سی ڈی اے اور سپارکو کے درمیان بہتر شہری منصوبہ بندی کے حوالے سے سیٹلائٹ امیجز کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال
  • 190 ملین پاؤنڈ: سیشن جج کی تعیناتی چیلنج کرنے کا کیس نومبر کے دوسرے ہفتے میں لگانے کی ہدایت