نقل کی روک تھام کےلیے انتظامات کر رکھے ہیں: چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی غلام حسین---فائل فوٹو
چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی غلام حسین سوہو کا کہنا ہے کہ نقل مافیا کی روک تھام کے لیے انتظامات کر رکھے ہیں۔
کراچی میں انٹر امتحانات سے متعلق پریس کانفرنس میں چیئرمین غلام حسین نے کہا کہ 5 مئی سے انٹر بورڈ کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں، امتحانات میں 1 لاکھ 26 ہزار طلباء شریک ہوں گے۔
انٹرمیڈیٹ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس بشمول امپروومنٹ آف گریڈ/ڈویژن، ایڈیشنل سبجیکٹس، بینیفٹ کیسز، شارٹ سبجیکٹس، ٹی پی (بارہ پرچے) اور اسپیشل چانس کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے پہلے مرحلے کا آغاز پیر 5 مئی سے ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فرسٹ ایئر میں 52 ہزار طلباء پری انجیئرنگ کے ہیں اور 39 ہزار طلباء پری میڈیکل کے ہیں جبکہ 34 ہزار طلباء سائنس جنرل گروپ کے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ امتحانات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کےلیے کےالیکٹرک کو بھی خط لکھا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہزار طلباء
پڑھیں:
ایک ٹکٹ میں دو مزے، پی سی بی نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنا دی
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں شائقین کے لیے اہم معلومات شیئر کردی ۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شائقین کرکٹ آج شام کے میچ کےلیے پہلے خریدے گئے اسی ٹکٹ کے ساتھ ڈبل ہیڈر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
ٹورنامنٹ کا 20واں میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا جبکہ اگلا میچ رات 8 بجے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے یکم مئی کو شائقین کی سہولت کے لیے انتظامات مکمل کرلئے ہیں، شائقین کو دھوپ سے بچنے کےلیے سٹیڈیم میں چھتریاں لانے کی اجازت ہوگی جبکہ تمام انکلوژر میں واٹر کولرز دستیاب ہوں گے تاکہ شائقین کرکٹ میچ کے دوران تازہ دم رہ سکیں۔
اعلامیے میں شائقین سے کہا گیا کہ وہ براہ راست سورج کی روشنی سے تحفظ کے لیے ہیٹ اورکیپ لے کر آئیں جبکہ شائقین کو ٹھنڈا اور ہائیڈریٹڈ رہنے میں مدد کےلیے لیمونیڈ کے خصوصی سٹال دستیاب ہوں گے۔
صوابی اور بنوں میں دہشت گردی کے واقعات، 3 اہلکار شہید، 5 افراد زخمی