نواز شریف سے عرفان صدیقی کی ملاقات، سینیٹ میں پارٹی کارکردگی پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
نواز شریف سے عرفان صدیقی کی ملاقات، سینیٹ میں پارٹی کارکردگی پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)صدر ن لیگ نوازشریف سے سینیٹر عرفان صدیقی نے جاتی امرا میں ملاقات کی۔ عرفان صدیقی نے نواز شریف کو سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، پارلیمنٹیرینز کے کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا، عوام میں بھی اتفاق و اتحاد کی فضا پیدا ہوگی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی نے جاتی امرا میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عرفان صدیقی نے سینیٹ میں مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی نے بتایا کہ حالیہ قرارداد کی تیاری اور اس کی منظوری میں تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور حصہ لیا، جس سے پارلیمانی تعاون کو فروغ ملا۔اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے اور پارلیمنٹیرینز کے مثبت کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں بھی اتفاق و اتحاد کی فضا پیدا ہوگی، جو ملکی استحکام کے لیے نہایت ضروری ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، مجموعی کارکردگی کا جائزہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، مجموعی کارکردگی کا جائزہ پی ٹی آئی 26 نومبر احتجاج: 82 ملزمان کا اعتراف جرم، عدالت نے سزا سنادی افراط زر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پا لیا: وفاقی وزیر خزانہ وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی یقین دہانی قومی اتحاد و یکجہتی کے لیے پارلیمنٹ کا کردار قابل تحسین ہے، نواز شریف ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کےلئے مقررCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عرفان صدیقی نواز شریف سینیٹ میں شریف سے
پڑھیں:
بانی کے بیٹے خوشی سے پاکستان آئیں، برطانوی طریقوں کے مطابق احتجاج بھی کریں: عرفان صدیقی
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی—فائل فوٹومسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے بیٹے خوشی سے پاکستان آئیں، احتجاج کے جو طریقے انہوں نے برطانیہ میں دیکھے ہیں ان کے مطابق بیشک احتجاج بھی کریں۔
ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی تحریک سے کوئی خوف نہیں، 5 اگست میں 10 دن رہ گئے، ہماری کوئی دلچسپی نہیں، اس لیے کوئی میٹنگ بھی اب تک نہیں بلائی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں لیکن چھت پر چڑھ کر پی ٹی آئی کو آوازیں نہیں دیں گے، 26ویں ترمیم کے بعد جو ترمیم جب بھی آئے گی وہ 27ویں ہو گی، اس وقت حکومت ایسی کسی ترمیم پر کام نہیں کر رہی۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے مزید کہا کہ یہ کسی جمہوریت یا ایک فعال ریاست میں نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف مسلم لیگ ن کے صدر کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، بلا وجہ بیان بازی اور تشہیر ان کا شیوہ نہیں، وقت آنے پر وہ متحرک سیاسی کردار بھی ادا کریں گے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ خارجہ امور کی ذمے داری وفاقی حکومت پر ہے، خارجہ امور کا کام گنڈاپور صاحب کا نہیں، گنڈاپور اپنے صوبے میں امن و امان اور اربوں روپے کی کرپشن پر نظر رکھیں۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ 9 مئی کو دفاعی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملے جرم تھے تو مجرموں کو سزائیں بھی ملنی چاہئیں۔